نتیجۂ فکر: آفتاب عالم گوہر قادری واحدی
جامعہ ام سلمہ وجامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم وام سلمہ جونیرہائی اسکول دریاآباد بارہ بنکی یوپی مقیم حال دبئ متحدہ عرب امارات
آمنہ بی کے گھر کی بات کرو
ان کے نور نظر کی بات کرو
صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم
مت ادھر اور ادھر کی بات کرو
آخرت کے سفر کی بات کرو
تم کو دنیا سے جانا ہے اک دن
اچھے رخت سفر کی بات کرو
جس کا ثانی نظر نہیں آیا
مومنو اس بشر کی بات کرو
صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم
ساری دنیا ہے جس کی دیوانی
ہاں اسی معتبر کی بات کرو
صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم
ان کی خوشبو سے جو معطر ہے
اس مقدس ڈگر کی بات کرو
پل جھپکتے ہی طے ہوا ہے جو
ان کے عرشی سفر کی بات کرو
صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم
جو منافق کو بار لگتی ہے
اس نماز سحر کی بات کرو
آرہی ہے جو کوئے جاناں سے
اس نسیم سحر کی بات کرو
بات کرنی ہو کوئی گر گوہر
مصطفے ہی کے گھر کی بات کرو
صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم