نعت رسول

نعت پاک: مٹ گئے آل محمد کو مٹانے والے

مٹ گئے آلِ محمدﷺ کو مٹانے والے
اب بھی موجود ہیں آقا کے گھرانے والے

کتنی انمول ہے یہ عشق نبی کی دولت
کیا سمجھ پائیں گے دنیا کو کمانے والے

بس کسی طور پہنچ جائیں درِ آقا پر
پھر وہاں سے کبھی واپس نہیں آنے والے

چھوئی سکتی ان کو کبھی فاقہ مستی
یانبی آپ کا صدقہ جو ہیں کھانے والے

با ادب اپنی سرِ راہ بچھادو پلکیں
مرےسرکارمدینے سے ہیں آنے والے

حشرمیں میں پائیں گے پروانۂ جنت بیشک
اپنے ماں باپ کے پیروں کو دبانے والے

گھر میں قرآں کی تلاوت کو ضروری کرلو
خودہی مٹ جائیں گے قرآن مٹانے والے

مراایمان وعقیدہ ہے اے "زاہد” اک دن
آئیں گے گھوڑوں کو پانی پہ چلانے والے

نتیجہ فکر: محمد زاہد رضا بنارسی دارالعلوم حبیبیہ رضویہ گوپی گنج، بھدوہی۔ (یوپی) بھارت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے