نعت رسول

تضمین بر کلام جامی علیہ الرحمہ

درود بہ روئے تو اے جان عالم
سلام بہر تار آں زلف پر خم
بہ بزمش رساں اے صبا ایں پیامم
سلام علیک اے نبئ مکرم
مکرم تر از آدام و نسل آدم

دم مرگ یارب ہو اپنا یہ عالم
کہ پیش نظر ہو وہ محبوب اکرم
سناکر اسے حال دل یوں کہیں ہم
سلام علیک اے نبئ مکرم
مکرم تر از آدم و نسل آدم

یہی اپنا نالہ ہو جب تک جئیں ہم
یہی پڑھتے پڑھتے الہی مریں ہم
یہی کہتے کہتے لحد سے اٹھیں ہم
سلام علیک اے نبئ مکرم
مکرم تر از آدم و نسل آدم

جگر پارہ پارہ ہے آنکھیں ہیں پرنم
کوئی دم کا مہماں ہوں آنکھوں میں ہے دم
صدا اب بھی ہر مو سے آتی ہے پیہم
سلام علیک اے نبئ مکرم
مکرم تر از آدم و نسل آدم

کہاں تک سہیں ہجر کے صدمہ و غم
بلالو مدینے میں اے شاہ عالم
کہ جالی پکڑ کر یہ نالہ کریں ہم
سلام علیک اے نبئ مکرم
مکرم تر از آدم و نسل آدم

بسی تیری خاطر دو عالم کی بستی
سمک سے سما تک حکومت ہے تیری
یہ حشمت یہ شوکت سنی ہے نہ دیکھی
سلام علیک اے ز آبائے علوی
بصورت مؤخر بمعنی مقدم
سلام علیک اے نبئ مکرم

دوعالم میں پھیلی ہے جس گل کی نکہت
ہے آفاق میں جس کا شور ملاحت
وہ تو ہی ہے اے مظہر حسن وحدت
سلام علیک اے ز آغاز فطرت
طفیل وجود تو ایجاد عالم
سلام علیک اے نبئ مکرم

مدینے کے دل بر تجھے جب سے دیکھا
نہیں بھولتا تیرا حسن دل آرا
سما جا ان آنکھوں میں اس دل میں آجا
سلام علیک اے ز اسمائے حسنی
جمال تو آئینۂ اسم اعظم
سلام علیک اے نبئ مکرم

کہاں تک سناؤں تمنائے خاطر
جو دل پر گزرتی ہے تم پہ ہے ظاہر
تڑپتا رہوں ہجر میں کب تک آخر
سلام علیک اے شناسا بصد سر
کہ روح الامین در یکے نیست محرم
سلام علیک اے نبئ مکرم

دکھادیجیے خواب میں ہی وہ صورت
سنگھادیجیے اپنے بالوں کی نکہت
دوعالم میں شان رحمت کی شہرت
توئی یارسول اللہ آں بحر رحمت
کہ باشد محیط از عطائے تو یک نم
سلام علیک اے نبئ مکرم

الہی دکھادے وہ گلزار طیبہ
جہاں کھل رہا ہے وہ رحمت کا لالہ
کہوں اس سے دکھلا کے زخمی کلیجہ
جگر تشنگانیم از رہ رسیدہ
ترحم علینا بماء ترحم
سلام علیک اے نبئ مکرم

کبھی تو دکھادو بلاکر خدارا
وہ زلفوں کی سج دھج وہ مکھڑے کا جلوہ
کہ ہم جان دے دیں وہیں کرکے نعرہ
جزاک الذیں عم جودا و برا
وارضاک عنا وصلے وسلم
سلام علیک اے نبئ مکرم

معین حزیں جب سے دیکھی وہ صورت
ہوئی سرد دل پر دوعالم کی الفت
بنے گی اسی در پہ اب اپنی تربت
کشادیم بار سفر در دیارت
چوں جامی زبار گنہ پشتہا خم
سلام علیک اے نبئ مکرم

ازقلم: عاشق رسول نبیرۂ بانئی سلسلۂ فریدیہ شہزادۂ حضور مصلح الدین ڈپٹی کلکٹر علیہ الرحمہ پیر طریقت رہبر راہ شریعت
حضرت علامہ مولانا بابو محمد معین الدین قادری مجددی فریدی المعروف بابو علیہ الرحمہ
میر گنج شریف بھوجپور آرہ

مرتبہ :
خاکپائے اولیاء کرام
محمد شوقین نواز شوق فریدی
خانقاہ فریدیہ جوگیا شریف کھگڑیا بہار

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button