تعلیم

ملک میں جہالت کا خطرناک دور شروع ہونے والا ہے جو نسلوں کی تباہی کا باعث ہوگا: مفتی شاہ نواز عالم


پرتاپ گڑھ ہماری آواز (عبدالحفیظ ثقافی)

علم ہی ایک ایسی دولت ہے جو ترقی کا شاہ کلید ہے اسکے بیغیر کسی بھی ملک یا قوم کی ترقی کا تصور کرنا بے معنی ہے اس لئے تعلیمی تمام اداروں میں چاہے وہ اسکول وکالج، یونیورسیٹی عصری ہو یا دینی مدارس اسلامیہ ہو تمام اداروں میں تعلیمی نظام جلد شروع ہونی چاہئے تقریبا 9مہینہ سے تعلیمی نظام ملک کے اندر بالکل بند ہونے کی وجہ سے گھروں اور محلوں وشہروں میں ایسا انتشار پھیلا ہے اور ایسے ایسے مشکلات مسائل پیش آگئے ہیں جو قابل مذمت ہے مذکورہ باتوں کا اظہار خیال کنڈہ تحصیل کے قصبہ مانکپور میں واقع جامعہ حنفیہ رضویہ کے سربراہ اعلی مفتی شاہ نواز عالم ازہری نے تعلیمی اداروں کے بند رہنے کی وجہ سے تعلیم وتعلم پہ پڑنے والے اثرات کی جانب توجہ مبذول کرتے ہوئے کہیں، مزید انہوں نے کہا کہ ملک میں سیکڑوں بچے اور بچیوں نے مالی تنگی کے پیش نظر اپنی تعلیمی سلسلہ کو روک دیا ہے ،یقینا یہ عمل ان بچے اور بچیوں کے لئے موت کے مترادف ہے اگر سب نے ملکر یہ اس کا حل نہیں نکالا تو یہ ملک جہالت کا آماجگاہ بن جائے گا بچے اور بچیوں کا مزاج اس قدر بگڑ جائے گا کہ انکو پھر تعلیم کے لئے امادہ کرنا والدین وسرپرست حضرات کے لئے ایک مشکل چیز کو سامنا کرنا ہوگا اور جہالت کی وجہ سے جو مشکلات اور مسائل پیش آینگے انکو صحیح راستہ پہ لاناایک مشکل کام ہوگا انہوں نے کہا تقریبا نو ماہ سے ادارے بالکل ٹھپ ہے اس کی طرف جو کوئ حل ہونی چاہئے وہ کسی کی طرف سے نظر نہیں آرہا ہے حالانکہ یہ ویک اہم ترین مسئلہ ہے لیکن اسکی طرف کوئ توجہ نہیں ہے یہ معاملہ ہمارے ملک کے نسلوں کے کامیابی اور ترقی کا ہے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے