نعت رسول

نعت رسول مقبول ﷺ

شہنشاہ دو عالم کی ہوئی جب سے ولادت ہے
بہاریں رشک کرتی ہیں گلوں میں آئی نکہت ہے

خدا کے فضل سے ہم ہیں گدا سرکار کے در کے
گدائی اس درِ والا کی رشکِ بادشاہت ہے

نبی کی شان و عظمت جو گھٹانے کی کرے کوشش
سمجھ لینا کہ ایسے شخص کی گندی ولادت ہے

شہِ کون و مکاں کی شان میں توہین جس نے کی
خدا کی اور فرشتوں کی یقیناً اس پر لعنت ہے

زمانے میں کبھی وہ شخص رسوا ہو نہیں سکتا
جسے سرکارِ بطحاء سے ہوئی سچی عقیدت ہے

مسلم ہے مرا ایمان اے ” ارشد رضا” اس پر
جو ذکر شاہ کرتا ہے اسی پر رب کی رحمت ہے

محمد ارشد رضا امجدی
ضلعی ممبر آف علماء کونسل نیپال ضلع نول پراسی نیپال

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے