نتیجۂ فکر: سرتاج احمد شحنہ مؤ سکندرپور امبیڈکر نگر یو پی
مدینے پاک کا منظر سہانا ہم نہ چھوڑیں گے
وہاں رہنے کو مل جائے ٹھکانا ہم نہ چھوڑیں گے
نہ آنے دیں گے ہرگز آنچ ناموس رسالت پر
نبی پر جان و دل اپنا لٹانا ہم نہ چھوڑیں گے
یہ سر رہ جائےیاکٹ جائےپھر بھی اےجہاں والو
علی کے نام کا نعرہ لگانا ہم نہ چھوڑیں گے
بنائیں گے پکائیں گے بلائیں گے دیوانوں کو
محرم پاک میں کھچڑا کھلانا ہم نہ چھوڑیں گے
تم اپنے جھوٹے فتوؤں سے ہمیں نہ روک پاؤگے
اذاں قبروں پہ دینا اور دلانا ہم نہ چھوڑیں گے
الہی کر عطا ہم کو رسول پاک کا صدقہ
کہ غوث پاک کا لنگر کھلانا ہم نہ چھوڑیں گے
ہمیں شہر بریلی سے عقیدت ہے محبت ہے
رضا کے شہر کا سرمہ لگانا ہم نہ چھوڑیں گے
جہاں پہ سجتی ہے محفل نبی کے نام کی سرتاج
وہاں نعت نبی سننا سنانا ہم نہیں چھوڑیں گے