نعت رسول

نعتِ رسول: شاہ طیبہ کا پھر آگمن ہوا

ہندی قوافی پر طبع آزمائی

محمد شریف نواز قادری تسلیمی
خانقاہ تسلیمیہ ایسولی شریف ضلع سلطانپور (یو.پی)

عشقِ آقا میں جو بھی مگن ہو گیا
رہ کے دھرتی پہ مثلِ گگن ہو گیا

ہر طرف ظلم کا جب چلن ہو گیا
شاہِ طیبہ کا پھر آگمن ہو گیا

آمنہ بــی کے گھر آ گئے مصطفی
اور ظلم و ستم کا پتن ہو گیا

شہرِ یثرب بیابان تھا جو کبھی
آمدِ مصطفی سے چمن ہو گیا

نعت سن کر کے سنی مچلنے لگا
اور منافق کا سن کے ندھن ہو گیا

کیا ہے اوقات ظالم حکومت تری
پل میں فرعون کا جب ہنن ہو گیا

رشک مجھ پرکریں کیوں نہ اہلِ دول
عشقِ شہ کا میرے پاس دھن ہوگیا

ناز مجھ کو بہت اپنی قسمت پہ ہے
مجھ سا ادنی غلام حسن ہو گیا

جب سےلکھنے لگانعتِ مرسل شریف
تب سے مقبول میرا سخن ہو گیا

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے