نعت رسول

نعت اقدس: عرش ہے حیرت میں اور ہے چَرْخ میں چَرْخِ کہن

ازقلم: محمد شہاب الدین علیمی
جامعہ علیمیہ جمدا شاہی

ہیچ ہے باغِ جناں نظروں میں اے شاہِ زمن
کیوں کہ دل میں بس چکا ہے آپ کا پیارا چمن

آپ کے دندان کے صدقے بنے دُرِّ عدن
آپ کی زلفوں کے آگے ہیچ ہے مُشْکِ خُتَن

آپ کے لب ہاے نازک میں ہزاروں پھول ہیں
سُنْبُل و نَرْگِس چمبیلی اور گلاب و نَسْتَرَن

دیکھ کر معراج میں تیرا عروجِ بےمثال
عرش ہے حیرت میں اور ہے چَرْخ میں چَرْخِ کُہن

ہے تمہارے دم قدم کی باغِ عالم میں بہار
تم نہ ہو تو ہو فنا عالم کی ساری انجمن

سرْد مِہْری پر ہو جب خورشیدِ محشر یا نبی
آپ کی زلفِ مبارک سر پہ ہو سایہ فِگن

مشکلیں سر پر ہیں میری اور بلاؤں میں ہوں میں
آپ سے ہے عرض کر دیں دور یہ کوہِ مِحن

جب فرشتے قبر میں جَلوہ دکھائیں تو کہوں
آبِ بحرِ عشقِ جاناں سینہ میں ہے موجَزَن

آپ جب آۓ بُتانِ شرک سَر کے بَل گرے
اور کہتے جاتے تھے کہ آ گیا اب بت شِکن

بس تمنا دل میں ہے دیدار کی میرے شہا
آپ کی یادوں سے دل ہے بن گیا رشکِ چمن

اپنے ٹوٹے دل کو میں کہتا ہوں تو ہے شَہ نَشیں
کیوں کہ اِس میں میرے آقا آپ ہیں جلوہ فِگَن

ہے "شہابِ” خستہ دل کی آپ سے اِک یہ طلب
ہو مقدَّر میں مِرے بس آپ کے در کا کَفَن

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے