نعت رسول

نعت رسول: نبی کے نام پہ جان و جگر فدا کیجے

نتیجہ فکر: محمد رمضان امجدی
مدرسہ اہل سنت فیض الرسول پکڑی خرد ضلع مہراجگنج

درود پڑھ کے مقدر جگا لیا کیجے
اوراپنےگھر کو بھی اس طرح مشک زا کیجے

بہارِ خلد قدم بڑھ کے چوم ہی لےگی
نبی کی مدح سرائی میں بس رہا کیجے

زمانے بھر کے خزانے کی حیثیت ہے کیا
نبی کے نام پہ جان وجگر فدا کیجے

مچلتی رہتی ہے حسرت ہمارے سینے میں
دل مضطر کو تسکیں آقا اب عطا کیجے

زمانہ بھر میں ہے مظلوم آپ کی امت
مرے حضور کرم بہر کبریا کیجے

فرشتے آئیں گے لینے بڑےادب سے،سنیں
در رسول پر مرنے کی بس دعا کیجے

یقیں ہے امجدی برکت ملے گی مدحت کی
وفورِ شوق میں بس والضحی پڑھا کیجے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے