اشعاروغزلمنقبت

منقبت: السلام! اے سیدی صوفی نظام

گلہاے تہنیت در بارگاہ مرشد برحق، محي السنہ، تاج الاصفیاء، خطیب الراہین حضرت علامہ الحاج الشاہ مفتی صوفی نظام الدین قادری برکاتی رضوی نوری مصباحی علیہ الرحمۃ و الرضوان خلیفہء حضور احسن العلماء و حضور رئیس الاتقیاء رحمھما اللہ تعالی

نتیجۂ فکر: وثیق الفت نظامی مصباحی، جنوبی افریقہ

السلام! اے سیدی صوفی نظام
اختر برج ہدایت! السلام

فیضِ غوثِ پاک کا میزاب تو
چشتیت کا ایک مہر تاب تو
تیرے دم سے عام برکاتی پیام
السلام! اے سیدی صوفی نظام
اختر برج ہدایت! السلام

اے نظام دین صوفی باصفا
مفتئ اعظم کی تجھ میں ہے ضیا
چرخِ مارہرہ کا تو ماہِ تمام
السلام! اے سیدی صوفی نظام
اختر برج ہدایت! السلام

حافظ ملت کا کامل اعتماد
اور رئیس الاتقیاء کی اک مراد
تو رضا کی ایک سیف بے نیام
السلام! اے سیدی صوفی نظام
اختر برج ہدایت! السلام

ہاتھ باندھے کج کلاہانِ جہاں
کہہ رہے ہیں آکے سب در پر یہاں
ہو عنایت کی نظر، بن جائے کام
السلام! اے سیدی صوفی نظام
اختر برج ہدایت! السلام

الفؔت خستہ کے دل کی آرزو
دید کا تیری ملے جام و سبو
تیرے صدقے ہر جگہ ہو شاد کام
السلام! اے سیدی صوفی نظام
اختر برج ہدایت! السلام

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button