منقبت

منقبت: حضور امین شریعت علیہ الرحمہ

نتیجہ فکر : محمد اشرفؔ رضا قادری
مدیر اعلی سہ ماہی امین شریعت

علومِ دیں میں بڑے باکمال ہیں سبطین
وفا کی راہ میں عکس بلال ہیں سبطین
شرف مآب، عدیم المثال ہیں سبطین

حدیث و فقہ و تصوف کے عالم و ماہر
نشانِ مجد و شرَف رخ سے ظاہر و باہِر
ہر اک جہت سے بڑے پر جمال ہیں سبطین

رضا و حامد و نوری کے جانشیں ٹھہرے
علومِ دیں کے فلک کے مہِ مبیں ٹھہرے
سراپا فیض، فضلیت مآل ہیں سبطین

نبی کے عشق کے جلوؤں سے زندگی روشن
تجلیاتِ محبت سے ذات تھی روشن
حسن، حسین کا عکسِ جمال ہیں سبطین

حضور مفتیِ اعظم کے وارث و مظہر
حیا و خُلق و مروت کے قیمتی جوہر
ہر ایک زاویے سے خوش خِصال ہیں سبطین

خدا کے دین کا پرچم بلند کرتے رہے
نبی کے دین کے دشمن سے آپ لڑتے رہے
عدو کے واسطے قہر و جلال ہیں سبطین

بنی ہے رشکِ ارم سر زمینِ چھتیس گڑھ
وہابیہ نہیں کر سکتے کچھ وہاں گڑ بڑ
کہ اس کے واسطے محوِ خیال ہیں سبطین

خیال و فکر کی وادی میں اشرفِؔ ناداں
تو اپنے پیر کی صورت کو رکھ سدا پنہاں
مُزیل و دافعِ حزن و ملال ہیں سبطین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے