نتیجۂ فکر: سید اولاد رسول قدسی مصباحی
نیویارک امریکہ
عاشق شاہ امم حضرت باقی باللہ
ناشر دین اُتم حضرت باقی باللہ
فتنۂ اکبری مغلوب انہیں کر نہ سکا
حق کے ہیں کوہ ہمم حضرت باقی باللہ
خود نہ کھا کر وہ کھلاتے رہے فاقہ کش کو
ایسے ہیں بحر کرم حضرت باقی باللہ
دی خلافت انہیں پڑتے ہی نظر مرشد نے
یوں ہیں اوصاف میں ضم حضرت باقی باللہ
ان کے دامن کے اسیر اہل نظر تقوی شعار
مہبط جاہ و حشم حضرت باقی باللہ
کوئی کیسا ہو نہیں کرتے کسی کو محروم
سب کا رکھتے ہیں بھرم حضرت باقی باللہ
اپنے تو اپنے ہیں اغیار نے بھی مانا ہے
دافع درد و الم حضرت باقی باللہ
فکر قدسیؔ میں کہاں لفظ ہے شایان شاں
شان کیا لکھّے قلم حضرت باقی باللہ