شعیب رضا

خانقاہ فیض الرسول براؤں شریف میں سید محمد افضل میاں قادری برکاتی مارہروی صاحب کے سوئم پر تعزیتی مجلس کا انعقاد

براؤں شریف/سدھارتھ نگر: ہماری آواز (پریس ریلیز) 19 دسمبر

حسب اعلان سابق خانقاہ فیض الرسول براوں شریف میں مسجد حضور شعیب الاولیاء میں خلیفہ و جانشین شعیب الاولیاء تاج العلماء مفکر اسلام حضرت علامہ الحاج الشاہ غلام عبد القادر علوی صاحب قبلہ مد ظلہ النورانی کی زیر صدارت حضرت سید محمد افضل میاں قادری برکاتی مارہروی کے سوئم پرایصال ثواب اور تعزیت کی ایک مجلس منعقد کی گئی جس میں صدر المدرسین فضیلةالاستاذ حضرت علامہ علی حسن علوی ازھری سمیت دارالعلوم کے سبھی اساتذہ شریک رہے

مجلس کی ابتدا حسب معمول تلاوت قرآن مجید سے ہوئی حضور مفکر اسلام صاحب قبلہ کے شہزادہ اکبر ماہر علوم و فنون فضیلةالاستاذ حضرت علامہ محمد آصف علوی ازھری صاحب قبلہ نائب سجادہ نشیں خانقاہ فیض الرسول براوں شریف میں ونگران اعلی تعلیمی وتنظیمی امور دارالعلوم ھذا نے حضرت سید محمد افضل میاں صاحب کے انتقال پرملال پر دارالعلوم کے موقر استاذ خطیب الہند حضرت علامہ مفتی محمدنظام الدین نوری صاحب قبلہ کی لکھی ہوئی تعزیتی نظم ایسے عمدہ اور بہترین انداز میں پیش کی جس سے حاضرین کے قلوب پر رقت طاری ہوگئ بعدہ صاحب سجادہ حضور مفکر اسلام صاحب قبلہ نے تفصیلی خطاب فرماتے ہوئے خانقاہ برکات کے مشائخین حضور سید العلماء صاحب قبلہ اور حضور احسن العلماء صاحب قبلہ کے ساتھ ارباب خانقاہ فیض الرسول کے گہرے اور مضبوط روابط ذکر کیا حضور مفکر اسلام صاحب قبلہ نے فرمایا کہ مجھ فقیر علوی پر حضور امین میاں صاحب قبلہ اور ان کےبرادر عزیز حضرت سید محمد افضل میاں قادری صاحب کی کافی محبتیں اور عنایتیں رہی ہیں اور اس بات کو میں اپنے لئے باعث سعادت اور باعث فخر سمجھتا ہوں صاحب سجادہ نے دوران خطاب سال گزشتہ میں حضرت سید محمد افضل میاں قادری صاحب کے ساتھ ہونے والی اپنی ملاقات اور اس ملاقات میں حضرت سید محمد افضل میاں قادری صاحب سے حاصل ہونے والی ملاطفتوں اور محبتوں کا ذکر فرمایا۔

صاحب سجادہ نے حضرت سید افضل میاں قادری برکاتی مارہروی کے انتقال کو پوری امت مسلمہ کے لیے اور وابستگان خانقاہ برکات اور تمام اہلسنت کے ایک عظیم خسارہ قرار دیا۔
صاحب سجادہ کی دعاؤوں پر یہ تعزیتی مجلس اختتام پذیرہوئی بعدہ حاضرین میں فواکه اور شیرینی تقسیم کی گئی

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے