شعیب رضا

اولیاے کرام نے دنیا کے ہر گوشے میں پہنچ شمع اسلام کو روشن کیا: ڈاکٹر سید ناہید

روح کی پاکیزگی,قلب کی صفائی خانقاہوں کا اہم ترین مقصد

سیوان/بہار: ہماری آواز(عاقب چشتی)

دین متین کی تبلیغ و اشاعت کے لیے اولیائے کرام نے اہم کردار ادا کیا اور دنیا کے ہر گوشے میں پہنچ کر اسلام کا بول بالا کردیا اور اب بھی انہی کا فیضان ہے کہ نظام شریعت و طریقت پر لوگ عمل پیرا ہیں مذکورہ باتیں خانقاہ عالیہ حیدریہ حسن پورہ شریف میں منعقدہ سالانہ عرس حیدری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیر طریقت حضرت علامہ الحاج ڈاکٹر سید ناہید احمد حیدر القادری نے کہی اور مزید بتایا کہ روح کی پاکیزگی, قلب کی صفائی کے حصول کے لیے خانقاہوں کا قیام عمل میں آیا اور بڑے بڑے سنگ دل انسانوں کے اذہان و قلوب کو جام عشق و عرفان سے منور و مجلیٰ کردیا مردان قلندر نے ٹوٹی ہوئی چٹائی پر بیٹھ کر دین و ملت کی گرانقدر خدمات انجام دی یقینا وہ قابل رشک اور قابل تقلید ہے خانقاہ حیدریہ ریاست بہار کی نہایت قدیم خانقاہوں میں سے ایک ہے اس خانوادہ نے بھی مذہب و ملت کا جو کام کیا وہ محتاج تعارف نہیں ہے جبکہ شہزادۂ نقیب الاولیاء مولانا سید عاکف احمد حیدرالقادری نے کہا کہ اولیائے کاملین کی نسبت کے بغیر کونین کی فلاح کا حصول ناممکن ہے سرزمین حسن پورہ شریف پر جب حیدر پیا کی تشریف آوری ہوئی تو ہرچہار جانب ویرانہ ہی ویرانہ تھا لیکن آپ کی نگاہ فیض نے ہزاروں افراد کو راہ مستقیم پر گامزن کردیا جبکہ خطیب اہلسنت مولانا غلانا غلام غوث قادری خواص پور نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ کے مقدس اولیائے کرام نے مذہب و ملت کے لیے جو کام کیا اور ان کا طریقۂ کار رہا اس کو اپنانے کی ضرورت ہے اور ان کی صحبت اختیار کرنے کا حکم ہمیں قرآن مقدس میں دیا گیا ہے خطیب دوراں مولانا سلطان رضا قادری سیوانی نے اپنے خطاب میں اولیائے کرام کے مقام و مراتب پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خانوادۂ حیدریہ کے بزرگان دین نے جو خدمات انجام دہے ہیں وہ بے مثال ہیں واضح ہو کہ حضرت علامہ الشاہ سید خلیل احمد حیدری کا 94 واں و حضرت علامہ سید وکیل احمد حیدری کا 49 واں اور حضرت علامہ سید نبیل احمد حیدرالقادری کا دوسرا عرس مقدس منایا گیا جس کی سرپرستی خانقاہ حیدریہ کے سجادہ علامہ ڈاکٹر سید ناہید احمد حیدرالقادری نے فرمائی اس موقع سے شاعر اسلام سہراب رضا دیوریا, ڈاکٹر طاہرالدین نبیلی, شاد مظفرپوری, اختر ضیاء مظفرپوری,ارشد اقبال اشرفی نے نعت و منقبت کے گلدستے پیش کیےاور رستم اقبال نظامی و افضل حسین حیدری نے نَظامت کے فرائض انجام دیے اس موقع سے مولانا نعمان حیدری,مولانا فیروز احمد حیدری,مولانا ممنون الحق حیدری,وصیل احمد خان,اشرف عالم سمیت ریاست کے مختلف اضلاع سے ہزاروں فرزندان توحید نے شرکت کی

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے