نعت رسول

نعت رسول: ہے کتنا حسیں روضہ اے سرکار تمہارا

نتیجہ فکر: محمد رمضان امجدی
چیف ایڈیٹر ماہنامہ اسلامی کرن مہراجگنج

کہتے ہیں سبھی دیکھ کے دربار تمہارا
ہے کتنا حسیں روضہ اے سرکار تمہارا

حاصل ہو اگر اذن حضوری مرے آقا
دیکھوں گا شہا گنبد و مینار تمہارا

آتے ہیں ملک کرنے کو جس در کی غلامی
اے رحمت عالم وہ ہے دربار تمہارا

سوتا ہوں لئے دل میں تمناۓ زیارت
ہوجائے کبھی خواب میں دیدار تمہارا

واللیل جو زلفیں ہیں تو مازاغ نگاہیں
پرنور سراپا ہے اے سرکار تمہارا

ہے فاطمہ کا واسطہ، تجھ کومرے نبی
رمضان بھی یوں دیکھ لے دربار تمہارا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے