مضامین و مقالات

ہدیہ تشکر و بخشش

ازقلم: محمد سیف علی فیضی
احمد نگر گورکھپور

مشاہدے میں ہے کہ جو شخص بندوں کے حسن سلوک کی پرواہ نہیں کرتا اور نہ ہی کسی کے ہدیہ وبخشش پر اظہار تشکر کرتا ہے وہ انعامات الہٰیہ پر بھی نہ تو کبھی خوشی ومسرت کو ظاہر کرتا ہے،نہ ہی تحدیث نعمت ادا کرتا ہے اور نہ ہی رب قدیر کا شکر گزار ہوتا ہے قربان جاؤں اپنے آقا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی نگاہ نبوت پر جن سے فطرت انسانی کا کوئی پہلو بھی پوشیدہ نہیں رہتا محسن انسانیت ارشاد فرماتے ہیں من لم يشكر الناس لم يشكر الله جو لوگوں کا شکر گزار نہ ہوا وہ اللہ تعالی کا بھی شکر گزار نہ ہوا۔اور دوسرے مقام پر ارشاد فرماتے ہیں قال تهادوافان الهدية تذهب وحرالصدرولاتحقرن جارة لجارتها ولو شق فرست شاة
ارشاد فرمایا ایک دوسرے کو ہدیہ دو کیونکہ ہدیہ یہ دلوں کی کدورتوں کو دور کرتا ہے کوئی پڑوسن اپنے پڑوسن کو حقیر نہ جانےاگرچہ بکری کی کھری کا ٹکڑا ہی کیوں نہ ہو۔
ہدیہ ہدیہ ہی ہے خواہ اس کی حیثیت چھوٹی ہو یا بڑی آدمی اپنی بساط اور مالی حیثیت ہی کے مطابق کسی کو کچھ دیتا ہے
لہذا کوئی کسی ہدیہ کو نگاہ حقارت سے نہ دیکھے بلکہ دینے والے کے جذبات کو اہمیت دے اور ایسا کچھ بھی نہ ظاہر ہونے دے جس سے ہدیہ دینے والے کے احساسات مجروح ہوں۔بلکہ اظہار محبت و شادمانی کے ساتھ ہدیہ قبول کرے یقین ہدیہ دینے لینے سے محبت بڑھتی ہے اور دلوں کی کدورتیں دور ہوتی ہے یہ حقیقت تجربہ و مشاہدہ سے بھی ثابت ہے
ارشادمحسن کائنات صلی اللہ علیہ وسلم پوری دنیا انسانیت کی خوش حالی اور فلاح کی ضمانت ہے۔
رب قدیر کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ہمیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کےارشادات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے