نعت رسول

نعت رسول ﷺ: سر زمین طیبہ تو جنت کی اک کیاری رہی

محمد زاہد رضا بنارسی
دارالعلوم حبیبیہ رضویہ گوپی گنج،بھدوہی۔یوپی۔بھارت

جلوہ ریزی اس کے ہر اک ذرّے پہ طاری رہی
سر زمین طیبہ تو جنت کی اک کیاری رہی

ذہن و دل میں میرے تمہیدِ اجل جاری رہی
اس لئے ہر لمحہ بس مرنے کی تیاری رہی

جس نے اپنے سر پہ رکھی آپ کی نعلین پاک
آج تک اس نسل میں موجود سرداری رہی

معجزہ دیکھو بفیضِ لطفِ شاہِ انبیا
روزِ محشر عاصیوں پر رحمتِ باری رہی

سیرتِ اصحاب پڑھ کر دیر تک اے دوستو
اک عجب سی ذہن و دل پرکیفیت طاری رہی

ان بہتّرجاں نثاروں کے لہو سےبالیقیں
گلشنِ اسلام کی سرسبز پھلواری رہی

جس میں ذکرِ مصطفٰی کی محفلیں سجتی رہیں
اس علاقے سے بہت ہی دور بیماری رہی

کربلا ہو بدر ہو یاکہ اُحد "زاہدرضا”
حق وباطل میں ہمیشہ جنگ اک جاری رہی

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے