مذہبی مضامین

دن کے جلسے: فکر تطہیر

فکر: مصلح امت حضرت علامہ مولانا تطہیر احمد رضوی مد ظلہ العالی…
پیش کش: محمد حشیم الدین قادری
دارالعلوم غریب نواز منڈلہ ایم. پی


تقریری پروگرام جلسے، محفلیں اور مجلسوں کا انعقاد دن میں بھی ہوسکتا ہے بلکہ یہ رات کے مقابلے میں زیادہ مفید ثابت ہوں گے اور اخراجات بھی بہت کم ہوں گے، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ دن میں لوگ کام دھندوں میں رہتے ہیں اس لیے پبلک جمع ہونا مشکل ہے یہ ان کی غلط سوچ ہے. میں پوچھتا ہوں یہ سیاسی جلسے دن میں کیوں ہوتے ہیں کیا ان میں پبلک نہیں ہوتی، یہ ہزار ہزار پانچ پانچ سو کی باراتیں لیکے آپ جاتے ہیں تو یہ دن میں کہاں سے جمع ہوتے ہیں، آپ محنت کیجیے کوشش کیجیے باراتوں کی طرح گھر گھر جا کر دعوت دیجیے، بجائے خوبصورت پوسٹروں ، اشتہاروں کے دعوت نامے چھپوا کر بانٹئے لوگوں کو سمجھائیے کہ بھائی فلاں دن اس وقت فلاں مولوی صاحب کی تقریر ہوگی آپ ضرور تشریف لائیں، پروگرام زیادہ لمبا نہ کیجیے، مولویوں شاعروں کی زیادہ بھیڑ نہ لگایئے، غیر ضروری باتوں میں پبلک کا ٹائم خراب نہ کیجیے.
جلسے روز نہیں ہوتے سال میں ایک دو بار ہی ہوتے ہیں تو جس کو دین سے تھوڑی سی دلچسپی ہوگی اور اس کو پہلے سے اطلاع ہوگی کہ فلاں دن جلسہ ہے تو وہ اپنا کام دھندہ چھوڑ دےگا، اور جس کو دین سے بالکل دلچسپی نہیں وہ رات کو بھی دینی پروگرام میں کیوں آنے لگا، اور جو رات کی نیند خراب کر سکتا ہے وہ دن کا دھندہ بھی چھوڑ سکتا ہے، اور بہت سارے وہ لوگ ہیں جو رات کو نہیں آتے لیکن دن میں آ سکتے ہیں.
اور کوئی آئے نہ آئے آپ تو اپنا کام کیجیے اگر خلوص ہے تو ان شاء اللہ کامیابی ملےگی، مگر یہاں خلوص کہاں یہاں تو اب غریبوں مزدوروں سے چندہ کر کے لائٹ، ڈیکوریشن اور سجاوٹوں میں خرچ کرنے کا زور چڑھا ہوا ہے، یہ سب کام دن میں کہاں ہو پائیں گے.
میں کہتا ہوں :جتنی محنت چندے کرنے اور نوٹ بٹورنے میں کرتے ہو اتنی محنت گھر گھر جا کر جلسہ سننے کی دعوت دینے اور لوگوں کو سمجھانے اور علماء دین کی تقریریں سننے کی ترغیب دینے میں کرو اور جلسہ دن میں کم خرچے میں سادگی کے ساتھ کرو.
(بارہویں شریف جلسے اور جلوس، 92)
مزید کیلئے ہماری عنقریب شائع ہونے والی تالیف افکار تطہیرکا مطالعہ کریں…

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے