محمد رجب القادری (عظمت چھپروی)
بانی و پرنسپل
دارالعلوم رضویہ بڑا تلپہ چوک چھپرہ بہار
خواجہ تیری چوکھٹ پر شیدا تیرا آیا ہے
گلہائے عقیدت سے دل اپنا سجایا ہے
گزرا ہے یقینا وہ دروازۂ جنت سے
پھرا تیرے روضے کا جس نے بھی لگایا
اے خواجہ پیا تم نے ایک چشم عنایت سے
اجمیر کی نگری کو جنت سا بنایا ہے
تاریخ بتاتی ہے امداد کو پہنچے ہو
جس نے بھی تمہیں خواجہ مشکل میں بلایا ہے
چھٹ جائے گی ظلمت بھی ان سے میرے راہوں کی
جن قطروں کو جگنو سا پلکوں پہ سجایا ہے
وہ تیری محبت کا حقدار ہوا خواجہ
جس نے بھی تیری محفل الفت سے سجایا ہے
سرکار مدینہ کا مل جاے اسے صدقہ
خواجہ تیری چوکھٹ پر منگتا تیرا آیا ہے
عظمت یہ حقیقت ہے فیضان ہے خواجہ کا
تو نے جو بصد الفت ہر شعر سنایا ہے