متفرقات

جموں وکشمیر میں غنڈا راج چل رہا ہے: محبوبہ مفتی

ہماری آواز سری نگر
سری نگر، 21 دسمبر (پریس ریلیز) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کا کہنا ہے کہ پارٹی کے دو سینئر لیڈروں کو پیر کے روز ڈی ڈی سی انتخابات کی ووٹ شماری سے ایک روز قبل ہی نظر بند کر دیا گیا پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے پارٹی کے دو سینئر لیڈروں کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں غنڈا راج چل رہا ہے۔
انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: ’پی ڈی پی کے سرتاج مدنی اور منصور حسین کو غیر قانونی طور پر آج ڈی ڈی سی انتخابات کی ووٹ شماری کے موقعے پر نظر بند کردیا گیا،یہاں ہر سینئر پولیس افسر اس سے بے خبر ہے کیونکہ یہ ’اوپر سے آرڈر‘ ہے۔ جموں وکشمیر میں قانون کی بالادستی نہیں ہے بلکہ غنڈا راج چل رہا ہے‘۔
بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ڈٰ پی کے مذکورہ دو لیڈروں سے پیر کے روز ایک قومی تحقیقاتی ایجنسی نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پوچھ گچھ کی۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے