بلگرام/ہردوئی: ہماری آواز، 22دسمبر// زرعی قوانین کالعدم کیے جانے کے مطالبہ کو لے کر کسانوں کی تحریک جاری ہے، وہیں مرکزی حکومت کسی بھی طرح کسانوں کے مطالبات تسلیم کو تیار نہیں ہے یہ باتیں بھارتیہ کسان یونین (بھانو) کے ریاستی سیکریٹری قاری عبدالمعید چودھری نے یہاں جاری ایک بیان میں کہیں۔مسٹر چودھری نے الزام لگاتے ہوئے کہا کسانوں کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرنے کے بجائے مرکزی حکومت اور اس کے گماشتے اس تحریک کو ناکام بنانے پر آمادہ ہیں، انہوں نے کہا پولیس کے ذریعے کسانوں پر مظالم اور انہیں ہراساں کرنے کی کوشش ناانصافی پر مبنی ہے ، انہوں نے بتایا کسان تحریک کے دوران اب تک تقریباً 35 کسان جاں بحق ہو چکے ہیں ، اس کے باوجود اب تک کسانوں کے مسائل حل کرنے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔ مسٹر چودھری نے فوت ہونے والے کسانوں کو مناسب معاوضہ دیے جانے کا مطالبہ کیا۔
متعلقہ مضامین
قرآن کریم کی ایک حرکت (زبر، زیر، پیش) کی تبدیلی بھی ممکن نہیں: مولانا محمد صدام القاسمی
کشن گنج: 19 مارچ، ہماری آواز(نامہ نگار) وسیم رضوی مردود و ملعون نے جس وقت سے قرآن مجید کی چھبیس آیات کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کیا ہے ۔ملعون رضوی نے اپنے پٹیشن میں کہا ہے 26 آیات قرآن مجید میں ایسے ہیں جن سے دہشت گردی کو بڑھاوا ملتا ہے، لہذا ان […]
دارالقضاء میراروڈ میں نئے قاضی صاحب نے شروع کیا کام
میرا روڈ: 6 مارچ، ہماری آواز(ساجد محمود شیخ) میراروڈ میں گزشتہ تین سالوں سے دارالقضاء قائم ہے۔ دارالقضاء میں مسلمانوں کے خاندانی و عائلی اختلافات اور زوجین کے باہمی جھگڑوں پر فیصلے کئے جاتے ہیں۔ مگر لاک ڈاؤن کی وجہ سے گزشتہ کئی ماہ سے قاضی صاحب نہیں تھے جس کی وجہ سے کافی معاملات […]
لبنان اسرائیل جنگ، آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا؟
گزشتہ سے پیوستہ سب سے پہلے آپ کو یہ بتادیں کہ 19 اکتوبر بروز سنیچر لبنان کی طرف سے حیفا کے علاقے قیسریا میں اسرائیلی پردھان منتری نتن یاہو کے گھر پر ڈرون سے ح ز ب اللہ نے حملہ کیا، ابھی تک جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے، ایک گاڑی میں آگ کی […]




