متفرقات

مفتی مبین قاسمی کی والدہ کا انتقال احمد حسن قاسمی کو صدمہ

پٹنہ: ہماری آواز(عبدالرحیم برہولیاوی) 22دسمبر

مولاناومفتی مبین قاسمی صاحب ناظم مدرسہ طیبہ قاسم العلوم بردی پور کی والدہ کے انتقال پر امارت شرعیہ بہار اڑیسہ جھارکھنڈ کے معاون ناظم حضرت مولانا احمد حسین قاسمی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے فرمایا کہ مرحومہ کے اندر ‌،نیک عورت کی تمام صفات موجود تھی مر حومہ ایک ایسی خداترس ,پرہیزگاراور باکردار خاتون تھیں جس میں ایک صالح ماں کی ساری خوبیاں بدرجہ اتم موجود تھیں ایسی نیک سیرت ماں بہت کم دیکھنے کو ملتی ہیں کم سخن, سنجیدہ ,صوم وصلوۃ وتلاوت قرآن پاک کی بےحدپابندآج کےپر فتن دورمیں حضرات صحابیات وتابعات اور اسلامی خواتین کی نمونہ تھیں اہل خانہ کے حقوق کی پاسداراور پریشاں حال لوگوں کےحق میں بےپناہ غم خوار تھیں مرحومہ نےگویا بچوں کی تربیت کا حق اداکردیا تھاان کی کل اولاد شرافت ونجابت کا نمونہ ہیں جونیکی ودیانت میں اپنےوالدین کے عکس جمیل ہیں اس اللہ والی نےخصوصا مفتی مبین سعیدی قاسمی صاحب کی صورت میں دربھنگہ کی سرزمیں کو ایک گوہرآبدار عطاء کیا ہے جنہوں نے اپنی مخلصانہ کوششوں سے بردی پورواطراف کی سرزمین کو علم کےنور سے منور کرنےکیلئے ایک مدرسے کی بنیاد ڈال کر اس پوری مسلم آبادی کےدین وایمان کی سلامتی کاسامان پیدافرمادیاہے (فجزاہ اللہ خیرالجزاء) اللہ ان کو اپنےوالدین کے حق میں صدقہ جاریہ کو طور پر تادیر ملت کیلئے باقی رکھے ۔بندہ نے مرحومہ کو ہمیشہ ماں کہہ کر پکارا اور انہوں نے بھی ہمیشہ بندہ کو بیٹاہی کہہ کر مخاطب کیا آج محسوس ہورہا ہے کہ مفتی مبین صاحب کےساتھ ساتھ راقم السطور بھی ایک عظیم ماں سے ہمیشہ کیلئے محروم ہو گیابندہ امارت شرعیہ بہاراڈیشہ وجھارکھنڈ کےایک خادم ہونےکے ناطے جناب مفتی صاحب اوران کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتاہے اللہ مرحومہ کو اپنی رحمتوں میں ڈھانپ لےاور ان کی لغزشوں کو معاف فرمائے اور ہمارے دیرینہ رفیق اور ان کے تمام اہل خانہ وجملہ لواحقین کو صبر کی قوت عطاء فرمائے۔ آمین

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے