جس طرح سے بھی ہو سکے دامے ، درہمے ، سخنے ، تریپورہ کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنا اس وقت ہم سب پر لازم ہے
ازقلم:- قاضی مشتاق احمد رضوی نظامی کرناٹک
9916767092
بی۔بی۔سی۔ نیوز نے تریپورہ کے مسلمانوں پر کھلے عام ہونے والے مظالم کو فلماکر جس انداز سے بتایا ہے
کسی بھی پتھر دل انسان کے دل میں بھی ہمدردی پیدا ہو ہی جاتی ہے
آج دنیاء کا ہر انسان پولیس کی اس بربریت کو دیکھ کر یہ سوچنے پر مجبور ہو رہا ہے آخر یہ تریپورہ کی پولیس انسانوں کی حفاظت کے لئے تعئنات ہے یا بھگواداری گنڈوں کے ساتھ مل کر مسلمانوں پر ظلم کرنے کی قسم کھائی ہے
بی۔بی۔سی۔ نیوز کی وہ کلپ جس میں نیوز کے اینکر نے شوٹ کیا ہے فیضان نامی شخص کو راستے میں پولیس کے ذریعے اسقدر پیٹتا دکھایا گیا ہے
وہ چلا چلا کر اپنی جان کی بھیک مانگ رہا ہے مگر اس ظالم گنڈے نما پولیس کو اس مظلوم شخص پر ذرہ برابر رحم نہیں آرہا ہے اسی کے ساتھ ساتھ یہ بھی دکھایا گیا ہے بیچارے نوجوان پولیس اور گنڈوں کی مار کھاکر بے بس زمیں پر لیٹے پڑے ہیں اور ان بے بس نوجوانوں کو پولیس لاتوں سے جوتوں سے مار مار کر ظلم و بربریت کی انتہاء کرنے پر تلی ہوئی ہے
خیر اتنا تو طیے ہے کہ ہندوستان کے جن صوبوں میں بھگوادری گنڈوں کی اکثریت ہے وہاں کی پولیس بھی ان گنڈوں کے ساتھ مل کر ظلم و بربریت کرنے میں ان دنگائی گنڈوں سے بھی زیادہ آگے ہے ان گنڈے نما پولیس سے بچنا مسلمانوں کو نا ممکن سا دکھائی دے رہا ہے
ایسے حالات اگر مسلمانوں کے ساتھ کسی بھی صوبے میں پیدا ہوں تو یقین جانیئے پولیس مسلمانوں کی مدد ہرگز نہیں کریگی یا تو ظلم کو سہتے سہتے مسلمانوں کو اپنی جان دینی پڑیگی یا پھر جیسے تیسے اپنی جان بچانے دس بیس گنڈوں کی جان لیکر اپنی جان دینی پڑیگی کیونکہ تریپورہ کے حالات کو دیکھ کر ہمیں پولیس پراساشن اور صوبائی حکومت اور خاص کر مرکزی حکومت پر سے بھروسہ اٹھ چکا ہے اور جہاں کہیں اس طرح کے ظلم مسلمانوں پر ہونے لگتے ہیں وہاں پر ذرا برابر بھی مسلمانوں کو یقین نہیں ہوتا کہ کوئی آکر ان کو بچائےگا
میری طرح ہمدردی جتانے والے بس یہی کر سکتے ہیں کہ ان پر ہونے والے مظالم کے خلاف چند الفاظ لکھ اپنے غم و غصے کا اظہار کرینگے اس کے علاوہ نہ ہم ان کی جان بچاسکینگے نہ ان کے جانی مالی نقصان کی کماحقہ بھرپائی کر پائینگے
رہی بات تحفظِ حقوقِ انسانی ( ہیومن رائیٹس ) والوں کی وہ بھی برائے نام دنگائی اور ان دنگائیوں کے ساتھ ملکر مسلمانوں پر ظلم کرنے والی پولیس یا حکومتوں کے خلاف اعلی سطح پر کورٹ کچہیریوں میں مقدمات درج کرینگے اور یہ ظالم حکومت کے درندہ نما نمائندے اور ظالم پولیس ادھیکاری چند دنوں کے لئے سسپینڈ تو ہوجائیں گے
مگر مسلمانوں کی جانیں تو یہ واپس نہیں کرینگے نہ ان کے گھر بار دکان مکان کی تباہی اور مالی نقصان کی بھرپائی کر پائینگے
اسی لئے آج بھارت کا مسلمان یہ سوچنے پر مجبور ہوچکا ہے کہ آخر ہم بھروسہ کریں تو کس پر کریں
بس بھارت کے مظلوم مسلمانوں کو اگرچہ تھوڑا سا بھروسہ ہے تو اپنی دینی و سیاسی رہنماوں پر ہے
ان مظالم کے خلاف مرکزی سطح پر مرکزِ اہلسنت بریلی شریف سے اقدام ہوچکا ہے
جماعت رضائے مصطفے کے نائب صدر جناب سلمان حسن رضوی کی جانب سے علمائے اہلسنت کی سرپرستی و تائد سے ان مظالم کے خلاف آواز بلند ہوچکی ہے
مگر ہم یہ چاہتے ہیں کی یہ آواز ملک بھر میں گونجے اور اس آواز کے ساتھ ساتھ ملک بھارت کی ہر ایک تنظیم و تحریک جو بنامِ سنیت کام کر رہی ہے اس کی بھی آواز اس آواز کے ساتھ گونجے
تاکہ ایوانِ باطل میں اس آواز سے زلزلہ پیدا ہو
مرکزی سیاسی و دینی قائدین ، مرکزی سادات و مشائخ ، مرکزی علماء و مفتیانِ کرام ، ہماری رہنمائی فرمائیں
آگے بڑھیں زبانی طور پر یا چند اخبارات کی سرخیوں میں اعلانات دیکر ہمیں تصلیاں نہ دیں بلکہ
آپ تمام مل کر بھارت کے مسلمانوں کے تحفظ کے لئے (جن کے دلوں میں آپ حضرات کی بے پناہ محبتیں بسی ہوئی ہیں ان پاکیزہ محبتوں کو مجروح ہونے نہ دیکر ) ملکی سطح پر کوئی ایک ایسا لائحہ عمل تیار کریں جس سے بھارت کے مسلمانوں کو اطمینان ہوجائے کہ ہمارے بھی چند ایسے رہبر و رہنما ہیں جو مل جل کر اس برے وقت میں ہماری صحیح طور سے رہنمائی کرتے ہوئے ہم بھارت کے مسلمانوں کی جان ، مال ، اور بال بچوں کی حفاظت کے لئے کوئی ٹھوس اقدام کر سکتے ہیں
اگر آنے والے دنوں میں جن سے مسلمان رہبری و رہنمائی کی آس لگائے بیٹھیں ہیں اگر آپ حضرات آگے بڑھ کر مسلمانوں کے جان مال عزت و آبرو کی حفاظت کے لئے ملکی سطح پر کوئی ذمہ داری نہیں لینگے
تو پھر ہم کچھ نہیں کر پائینگے
بس اپنی اور اپنے پریوار اور پڑوسیوں کی جان بچانے کے لئے سر فروشی کا پٹّہ اپنے سر پر باندھ کر دنگائی اور گنڈے نما پولیس سے لڑتے لڑتے جان دیدینگے اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی چارہ نہ ہوگا
دنیاء میں جس کو جو اللہ تعالی نے عزت اور مقام و مرتبہ عطا فرمایا ہے وہ کل آخرت میں بارگاہِ ایزدی میں اپنا حساب دے
کیونکہ ہم ہوتے ہی کون ہیں ؟
کی دنیاء میں ہر کسی کا حساب پوچھیں ؟
آخر میں
میں تمام عالمِ اسلام کے مسلمانوں سے دردمندانہ اپیل کرتا ہوں تریپوری کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں اور عالمِ اسلام کے تمام مظلوم مسلمانوں کے حق میں خوب خوب روروکر پنج وقتہ نمازوں میں بارگاہِ الاہی میں دعائیں کریں
اور اپنی اپنی مساجد مکاتب و مدارس میں اجتماعی دعاوں کا اہتمام کریں
اللہ تعالی ان تمام مظلوم شکستہ دل مسلمانوں کی حفاظت فرمائے جو گنڈے نماء پولیس کے اور ظالم حکومتوں کے ظلم کا شکار ہورہے ہیں تائدِ غیبی ان مسلمانوں کو عطا ہو اور جو مظلوم اب تلک شہید ہوئے ہیں اللہ تعالی انکے اہل وعیال کو صبرِ جمیل و اجرِ عظیم عطا فرمائے
آمین بجاہ سیدالمرسلین نبی الکریم و علی آلہ و صحبہ اجمعین
فقط وسلام
بروز منگل 2نومبر 2021ء