ازقلم: خلیل احمد فیضانی
مسلمان کبھی دہشت گرد نہیں ہوتا…مسلمان ہمیشہ امن پسند ہوتا ہے…لفظ اسلام خود ہی سلامتی و شانتی کا ضامن ہے..سلامتی کے معانی اسلام و ایمان کی گہرائیوں میں پنہاں ہیں…لہذا مسلمان کے معنی ہوۓ صلح و سلامتی والا….شانتی و پریم والا..-
آج اگر کوئی ایک مسلمان اپنی جہالت سے کسی کا مالی یا جانی نقصان کرتا ہے تو اس کے بدلے میں سارے مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دینا اور انہیں آنتک واد سے جوڑنا بالکل غلط, اور نا انصافی کی بات ہے…-
میرا ایک سوال ہے کہ کیا انسانی جانوں کو ہلاک کرنے والے صرف مسلمان ہی ہیں؟
دوسرے کسی مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کبھی یہ جرم نہیں کرتے ہیں؟
اگر دوسرے اس جرم میں مسلمانوں سے بھی لاکھوں قدم آگے ہیں اور یقینا ہیں تو پھر انہیں آنتک واد اور دہشت گردی سے کیوں نہیں جوڑا جاتا…صرف مسلمانوں کو ہی دہشت سے کیوں جوڑا جاتا ہے…یہ ڈبل اسٹینڈرڈ کیوں…آخر یہ دوہرا معیار مسلمانوں کے ساتھ ہی کیوں؟
آج میں اسی کو ثابت کروں گا کہ خدا کی اس پاک دھرتی پر غیر مسلم کمیونٹیز کے فرعون صفت افراد نے کتنی بے گناہ جانوں کا خون بہایا, کس قدر انسانی جانوں کی بے حرمتی کی اور انھیں بڑی بے دردی کے ساتھ موت کے گھاٹ اتارا…-
1:ہٹلر….کیا آپ جانتے ہیں یہ کون تھا؟
ہٹلر جرمن "عیسائی” تھا اس نے یہودیوں نیز دوسری کئی قوموں کے بے گناہ افراد کو زندہ جلا جلاکر خاکستر کردیا تھا…دوسری جنگ عظیم بھی اسی کے تکبر ہی کا نتیجہ تھی…انسانیت پر اتنا کچھ اس نے ظلم کیا مگر میڈیا نے کبھی "عیسائیوں” کو دہشت گرد نہیں کہا-
کیا وہ مسلمان تھا؟
2:جارج بش….یہ وہ بد طینت شخص تھا کہ جس نے اپنی ظالم فوج کو عراق بھیج کر دس/10لاکھ سے زائد انسانی جانوں کو موت کے گھاٹ اتارا… ان بے قصور مقتولین میں وہ شیر خوار اور معصوم بچے بھی شامل تھے کہ جن کے منہ سے ابھی تک اپنی ماؤوں کے دودھ کی خوش بو بھی نہیں زائل ہوئی تھی-
کیا وہ مسلمان تھا؟
3:جوزف اسٹالین….اس نے تقریبًا 20 ملین انسانوں کو ہلاک کیا جن میں سے 5 .14 ملین کو سخت اذیتیں دے کر اور تڑپا تڑپا کر فنا کیا….
کیا وہ مسلمان تھا؟
4:ماؤ تسنگ(چین)اس نے 14 سے 20 ملین افراد کی زندگیوں کو تباہ کردیا اور ان کا وجود ہی صفحہ ہستی سے محو کر ڈالا…
کیا وہ مسلمان تھا؟
5:اشوک….نے کلنگا کی جنگ میں ایک ہزار لوگوں کو مروادیا تھا…
کیا وہ مسلمان تھا؟
6:بینیٹو مسولینی (اٹلی)
اس نے تقریبا 4000 ہزار لوگوں کا قتل عام کیا ان کی جائدادیں وغیرہ تباہ کرڈالیں…
کیا وہ مسلمان تھا؟
اور بھی پڑھتے جائیے…
7:پہلی عالمی جنگ عظیم غیر مسلم ممالک کے باہمی رنجشوں کی وجہ سے شروع ہوئی… اس جنگ میں تقریباًً 17 ملین اموات ہوئیں…
کیا یہ ممالک اور ان ممالک کے حکمراں مسلمان تھے؟
8:دوسری عالمی جنگ عظیم (1939-1945)جس میں 50 سے 55 ملین اموات ہوئیں
کیا یہ جنگ کرنے والے سب مسلمان تھے؟
9:ناگاساکی اور ہیروشیما پر ایٹمی حملہ کیا گیا جس میں 000`000 2 لوگ مارے گئے یہ حملے غیر مسلموں یعنی یو ایس اے نے کیے تھے.-
10:ویتنام کی جنگ میں 5 ملین لوگ مارے گئے-
یہ سب غیر مسلموں نے کیا-
11:بوسنیا/کوسوو کی جنگ میں تقریبًا 000`000 5
لوگ مارے گئے۔
یہ سب غیر مسلموں نے کیا-
12:عراق کی جنگ میں اب تک لاکھوں کی تعداد میں نہتے لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں یہ سب غیر مسلموں نے کیا-
13: 1975 سے 1979 تک کمبوڈیا میں تقریبًا 30 لاکھ لوگ مارے گئے…مارنے والے سب غیر مسلم یہودی عیسائي تھے-
14:اور آج تک شام,فلسطین اور کچھ وقت پہلے تک افغانستان میں لوگ بڑی بے دردی کے ساتھ قتل کیے جارہے تھے…یہ قاتل کون تھے…سب عیسائی یہودی تھے اور ہیں مگر ان کے اس ظالمانہ اور انسانیت سوز فعل کو کبھی کسی نے آنتک واد یا دہشت گردی سے نہیں جوڑا…پھر کیا وجہ ہے کہ اگر کوئی ایک نادان مسلمان کسی کا قتل کردیتا ہے تو سارے مسلمانوں بلکہ مذہب اسلام تک کو آنتک واد سے جوڑدیا جاتا ہے….یہ کھلی نا انصافی اور ظلم نہیں ہے تو اور کیا ہے-
اخیر میں اس بات کو گانٹھ باندھ کر رکھ لیں کہ جو حقیقی مسلمان ہوتا ہے وہ کبھی دہشت گرد نہیں ہوتا اور جو دہشت گرد ہوتا ہے وہ کبھی حقیقی مسلمان نہیں ہوسکتا..-
کیوں کہ قرآنی آیات
ان اللہ لا یحب المفسدین…ولا تعثوا فی الارض مفسدین… اس پر شاہد عدل ہیں کہ اسلام کبھی بھی فتنہ اور فساد کی حمایت نہیں کرتا بلکہ بیخ کنی کرتا ہے۔