نئی دہلی: ہماری آواز(اے۔این۔آئی۔) 24 دسمبر// وزیر اعظم نریندر مودی پارلیمنٹ میں اٹل بہاری واجپئی کی ایک کتاب جاری کریں گے۔ جمعہ کو سابق وزیر اعظم کی یوم پیدائش پر لوک سبھا سیکریٹریٹ کے ذریعہ شائع ہونے والی کتاب سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی زندگی اور ان کے کاموں پر روشنی ڈالتی ہے۔ جس میں پارلیمنٹ میں کی گئی ان کی قابل ذکر تقریریں بھی شامل ہیں۔ کتاب میں ان کی عوامی زندگی کی کچھ نادر تصاویر بھی ہیں۔ مودی سابق وزیر اعظم کو ان کی اس تصویر پر پھول پیش کریں گے، جس کی نقاب کشائی 12 فروری 2019 کو پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں کی گئی تھی۔
متعلقہ مضامین
حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کے بعد ہی زمین پر بڑھتے ہوئے جرائم کا سدباب ہوا
اسوۂ نبوی کو عام کرکے ہم اپنے مسائل کو حل کرسکتے ہیں۔ مولانا ممشاد پاشاہ کا خطاب حیدرآباد 15 اکتوبر (راست) حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم صرف عام انسانوں کے ہی نبی نہیں بلکہ نبیوں اور رسولوں کے بھی نبی ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت زمانی قیوداور مکانی حدود کی پابند نہیں اور […]
فیس بک نے مشہور بے باک صحافی سمیع الله خان کے اکاونٹ پر پابندی لگائی
سنیچر 20 مارچ، ہماری آواز/ موصولہ اطلاعات کے مطابق آج معروف سوشل سائٹ فیس بک نے اردو دنیا کے مقبول صحافی اور سوشل ایکٹوسٹ سمیع اللہ خان کے فیس بک ہینڈل پر پابندی لگا دی ہے۔یہ پابندی شروعاتی طور پر 24 گھنٹوں کے لیے عائد کی گئی جس کی وجہ فیسبوک نے ان کے ایک […]
جنوبی افریقہ: علیمیہ مسجد (ڈربن) میں عرس غریب نواز و لنگرِ چشتیہ کا اہتمام
ڈربن: 18 فروری، ہماری آواز(پریس ریلیز) 6 رجب المرجب 1442 مطابق 18 فروری 2021 بروز جمعرات خلیفۂ چشت حضرت مولانا محمد طارق چشتی مصباحی صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ کی صدارت میں عرس غریب نواز علیہ الرحمہ و لنگرِ چشتیہ کا پروگرام انعقاد کیا گیا. الحمد للہ پروگرام بہت ہی کامیاب رہا تلاوتِ قرآن پاک […]