نتیجۂ فکر: فہیم جیلانی مصباحی معصوم پوری
ایڈیٹر: آفیشل ویب سائٹ "ہماری فکر” مرادآباد
جہاں میں وہ اعلیٰ نسب پانے والے
مقدر غلاموں کا چمکانے والے
معلم، مربی، وشافع ہیں احمد
سراجا منیرا لقب پانے والے
یتیموں کے داتا جہاں کے ہیں آقا
تو پھر کیوں ڈریں ایسے گھبرانے والے
معلم بنا کر خدا نے ہے بھیجا
وہی تو ہیں امی لقب پانے والے
جو کردیں نبی پر فدا سب کچھ احسن
شفاعت کا مژدہ وہ ہیں پانے والے