متفرقات

راجستھان کے شہر بھیلواڑہ میں یک روزہ حنفی سیمنار 27 کو

بھیلواڑہ: ہماری آواز(ضیاء المصطفیٰ ثقافی) 25دسمبر// صوبہ راجستھان کے شہر بھلیواڑہ میں تحریک اصلاح امت مسجد نیلگران محلہ بالا کی سرزمین پر پہلی بار تاریخی ساز علمی وفکری، سماجی عظیم الشان ایک روزہ بنام حنفی سیمینار 27دسمبر بروز اتوار 2020 شہزادہ بحر العرفان حضرت علامہ ومولانا احمد سعید آفاقی مجددی کی سرپرستی اور قاضی شہر بھیلواڑہ فاضل جامعہ ازہر مصر خلیفہ شیخ الہند ،شیخ الحدیث حضرت علامہ مفتی اشرف جیلانی ازہری کی قیادت میں منعقد ہونے جارہا ہے، اس تاریخی ساز علمی وفکری سماجی سیمینار میں ملک وبیرون ملک سے علماء کرام ومفتیان عظام اپنے تحقیقی وعلمی مقالے کے ذریعے شرکت فرماریے ہیں، جن میں خاص طور پر شہر پرتاپ گڑھ کے تاریخی سرزمین مانکپور شریف سے خلیفہ شیخ الہند مفتی شاہ نواز عالم مصباحی ازہری صاحب، شہر آلہ آباد سے مفتی منظر عالم نظامی صاحب، مانکپور شریف سے مولانا ضیا المصطفی ثقافی صاحب. مولانا شاداب ازہری صاحب، شہر رامپور سے مفتی جاوید اختر صاحب، جئے پور سے مفتی خالد ایوب مصباحی صاحب، اجمیر شریف سے مفتی بشیر القادری صاحب، اندور ایم پی سے مفتی سلمان ازہری صاحب ومولانا شمس تبریز ازہری صاحب اور چودہ پور، ناگورشریف، نلمباڑہ، بھیلواڑہ کے علماء کرام ومفتیان عظام شرکت فرمارہے ہیں، ( موضوعات )شادی میں غیر شرعی رسم ورواج کی کثرت اور بحیثیت مسلمان ہماری ذمہ داری) (2)ایصال ثواب کی شرعی حیثیت اور اسکے بڑھتے اخراجات کا تحقیقی جائزہ)(3)موجودہ صورت حال میں فروغ دین کی اہمیت وضرورت،افادیت، اور تقاضئے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے