پریاگ راج: ہماری آواز(نامہ نگار) 25دسمبر// ممتاز نقاد و شاعر شمس الرحمن فاروقی صاحب جو کئی دنوں سے سخت بیمار تھے آج انہوں نے الہ آباد میں واقع اپنے مکان میں داعی اجل کو لبیک کہا۔
موصوف نامی گرامی شاعر اور نقد ونظر میں مہارت تامہ رکھتے تھے۔ ان کے انتقال سے اردو ادب کا خسارہ ہوا ہے۔