باڑمیر: ہماری آواز(حبیب اللہ قادری) 25دسمبر// آج بعد نماز جمعہ فوراً دارالعلوم انوارمصطفیٰ کی عظیم الشان”غریب نواز مسجد”میں سانگرہ شریف درگاہ کے سجادہ نشین،حضرت پیر سید نورمحمد شاہ جیلانی کی یادمیں مجلس ایصال ثواب منعقد کی گئ، جس میں اجتماعی قرآن خوانی کی گئی،بعدہ درگاہ قطب تھار حضرت پیر سیّدحاجی عالیشاہ بخاری علیہ الرحمہ میں اجتماعی طور پر سبھی شرکائے مجلس نے حاضری دے کر اجتماعی طورپر درودوسلام کانذرانہ پیش کیا،اور حضرت پیر سیّدنورمحمدشاہ جیلانی کے لئے مغفرت اور بلندئیِ درجات کےلئے خصوصی دعا کی گئی-
اللّٰہ تعالیٰ حضرت پیر سیّدنورمحمّدشاہ جیلانی کی مغفرت فرماکر درجات میں بلندیاں عطافرمائے اور آپ کے جملہ پسماندگان(اہلِ خانہ<شہزادگان، برادران>اور جملہ مریدین ومتوسلین اور معتقدین ومتعلقین)کوصبرجمیل واجر جزیل مرحمت فرمائے-
آمین بجاہ سیّدالمرسلین(صلّی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم)