نئی دہلی: ہماری آواز/11 جنوری (پریس ریلیز) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ملک کورونا کی وبا کے خلاف مہم کے فیصلہ کن مرحلے میں ہے اور سبھی کو یہ یقینی بنانا ہے کہ ویکسن کے سلسلے میں کسی طرح کی افواہ نہ پھیلے اور شرارتی عناصر اس میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالیں۔
ملک بھر میں 16 جنوری سے کورونا کی وبا کے خلاف ٹیکاکاری مہم شروع کئے جانے سے پہلے مسٹر مودی نے پیر کو سبھی ریاستوں اور مرکزی کے زیرانتظام علاقوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سے ویکسن کی مناسب تقسیم اور دیگر مسئلوں پر بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں تین کروڑ لوگوں کی ٹیکاکاری کی جائے گی جن میں طبی اہلکار اور عبوری محاذ پر تعینات ملازمین شامل ہیں۔