نئی دہلی: ہماری آواز/11 جنوری (پریس ریلیز) کانگریس نے کسان تحریک کو عوامی تحریک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسان مخالف تینوں قوانین کے سبب کسان تحریک چلا رہے ہیں اور اپوزیشن پر کسانوں کو مشتعل کرنے کی حکومت اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا الزام بے بنیاد ہے۔
کانگریس ہریانہ کے انچارج وویک بنسل اور ہریانہ کانگریس کی صدر کماری شیلجا نے پیر کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ ہریانہ کے ضلع کرنال میں اتوار کے روز جو کچھ ہوا اس کے لیے خود وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ذمہ دار ہے۔
کرنال میں وزیراعلیٰ کی ریلی میں کی گئی توڑ پھوڑ کے لیے کانگریس کو ذمہ دار قرار دینا غلط ہے۔