خانقاہ فیض الرسول براؤں شریف میں عرس لطیفی وعرس مخدومۂ اہل سنت کی تقریبات گذشتہ کل صبح بعد فجر ہی سے شروع ہوکر رات ۹/بجے کے قریب اختتام پذیر ہوئیں-
مذکورہ اعراس کی جملہ تقریبات کی سرپرستی خلیفہ وجانشین شعیب الاولیاء پیر طریقت تاج العلماء مفکر اسلام حضرت علامہ الحاج الشاہ غلام عبدالقادر علوی صاحب قبلہ-مد ظلہ النورانی- سجادہ نشین خانقاہ فیض الرسول براؤں شریف وناظم اعلی دارالعلوم اہل سنت فیض الرسول براؤں شریف نے فرمائی جبکہ صدارت کے فرائض نبیرۂ شعیب الاولیاء ماہر علوم وفنون فضیلة الاستاذ حضرت علامہ محمد آصف علوی ازھری صاحب قبلہ-حفظه اللہ ورعاه-نائب سجادہ نشین خانقاہ فیض الرسول ونگران اعلی تعلیمی وتنظیمی امور دارالعلوم ھذا نے انجام دی اور قیادت جامع معقول ومنقول فضیلة الاستاذ حضرت علامہ علی حسن علوی ازھری صدرالمدرسین دارالعلوم ھذا نے فرمائی -اعراس کی تمام تر تقریبات میں دارالعلوم کے اساتذہ وطلبہ کے ساتھ ساتھ زائرین و مریدین ومتوسلین کی ایک اچھی خاصی تعداد نے شرکت فرمائی مگر جملہ تقریبات میں حکومتی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے شوشل ڈسٹنسنگ اور تھرمل اسکینگ اور ماسک کا خاص خیال رکھا گیا
تقریبات کی تفصیل کچھ یوں رہی بعد نماز فجر مسجد حضور شعیب الاولیاء میں اجتماعی قرآن خوانی کی گئی-صبح ٹھیک ۹/بجے سے قطب الاقطاب سیدنا شاہ عبد اللطیف ستھنوی رحمہ اللہ مرشد اجازت شعیب الاولیاء کی مناسبت سے مسجد حضور شعیب الاولیاء میں نعت ومنقبت اور خطابات کی ایک شاندار محفل منعقد کی گئی محفل کی ابتدا حضرت حافظ وقاری منور علی صاحب استاذ دارالعلوم ھذا کی تلاوت قرآن کریم سے ہوئی صاحب طرز شاعر حضرت حافظ وقاری محمد علی فیضی صاحب نے انتہائی عمدہ اور بہترین انداز میں دارالعلوم کے موقر استاذ خطیب الھند حضرت علامہ مفتی محمد نظام الدین نوری صاحب قبلہ کی قطب الاقطاب سیدنا شاہ عبد اللطیف ستھنوی اور حرم شعیب الاولیاء مخدومۂ اہل سنت کی شان میں لکھی ہوئی دومنقبتیں پیش کی دارالعلوم کے موقر استاذ حضرت حافظ وقاری علامہ زاھد علی فیضی یارعلوی صاحب قبلہ نے اپنے شاندار خطاب سے سامعین کو محظوظ کیا راقم السطور فقیر اختررضا ازھری نے بھی صاحب عرس سے اکتساب فیض کے لیے خطاب کی شکل سامعین کے سامنے چند کلمات پیش کیا
بعدہ نبیرۂ شعیب الاولیاء نازش خانوادۂ یارعلویہ شہزادہ مفکر اسلام حضرت مولانا محمد شعیب علوی صاحب قبلہ نے اپنے پر وقار اور سنجیدہ لب ولہجے میں صاحب عرس کے فضائل وکمالات کا ذکر کرتے ہوئے ایک بہترین اور وقیع خطاب فرمایا -نائب سجادہ نشین خانقاہ فیض الرسول ونگران اعلی تعلیمی وتنظیمی امور دارالعلوم ھذا ماہر علوم وفنون فضیلة الاستاذ حضرت علامہ محمد آصف علوی ازھری صاحب قبلہ نے- جنھیں اگر تبحر علمی میں اور فن خطابت میں ان کے والد گرامی حضور مفکر اسلام صاحب قبلہ کا عکس و پرتو کہا جائے تو مبالغہ نہ ہوگا – صاحب عرس کی حیات کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک انتہائی معلومات افزا خطاب فرمایا- اخیر میں سجادہ نشین حضور مفکر اسلام صاحب قبلہ نے صدارتی اور کلیدی خطاب فرماتے ہوئے صاحب عرس اور ان کے خلیفہ شیخ المشائخ حضور شعیب الاولیاء کے مابین کئی چیزوں میں مشابہت ومماثلت بیان کرتے ہوئے صاحب عرس کی حیات کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی-دوپہر ۱۲:۳۰ پر مفکر اسلام کی دعاؤں پر اختتام پذیر ہوئی-
حسب معمول بعد نماز عصر عرس حرم شعیب الاولیاء مخدومۂ اہل سنت کی مناسبت سے حلقۂ ذکر منعقد کیا گیا وہیں بارگاہ غوثیت مآب میں دو توشہ شریف کی نیاز پیش کی گئی- قبیل مغرب مخدومۂ اہل سنت کی تربت پرعقیدت مندوں کے ہجوم میں چادر پوشی وگلپاشی کی مبارک رسم ادا کی گئی-
بعد نماز مغرب عرس مخدومہ کی مناسبت سے ایک بار پھر نعت ومنقبت اور خطابات کی محفل منعقد کی گئی تلاوت قرآن کریم اور نعت ومنقبت کے بعد مہمان علماء میں سےحضرت علامہ نور محمد مصباحی نیپالی صاحب قبلہ اور دارالعلوم کے قدیم فرزند حضرت علامہ مفتی ابو طالب صاحب قبلہ نے عمدہ خطاب فرمایا مجاہد گجرات دارالعلوم کے قدیم فرزند جامع معقول ومنقول حضرت علامہ الحاج الشاہ غلام عوث علوی صاحب قبلہ نے سرکار شعیب الاولیاء اور مخدومۂ اہل سنت کے حوالے سے ایک عمدہ اور نایاب خطاب فرمایا نبیرۂ شعیب الاولیاء ماہر علوم وفنون فضیلة الاستاذ حضرت علامہ محمد آصف علوی ازھری صاحب قبلہ اور نمونہ اوصاف شعیب الاولیاء حضرت مولانا محمد شعیب علوی صاحب نے اپنی دادی مرحومہ ومغفورہ مخدومۂ اہل سنت کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے منقبت پیش فرمایاحضور مفکر اسلام صاحب قبلہ نے صدارتی خطاب فرماتے ہوئے انتہائی علمی اور معلومات سے لبریز خطاب فرمایا شب ۹/بجے کے قریب یہ مجلس اختتام پذیر ہوئی-