شعر و شاعری

ہیپی سٹارٹنگ

ازقلم: لاریب حسنین

چلے آؤ کہ
اکتیس دسمبر سے قبل مل بیٹھیں
پرانے غموں پر رو دیں
نئے خواب سجا لیں
گلے شکوے دور کرنے کی اک کوشش اور سہی
دلوں کو محبت کی ڈور سے باندھ لیتے ہیں
ماضی کی تاریک یادوں کو بھلا کر
آنے والی خوشیوں کے ورق میں رنگ بھرتے ہیں
اک دوجے کی کوتاہیوں کو معاف کر کے
گلے سے لگا لیں۔۔!!
کون جانے اگلے برس
یہ رفاقتیں رہیں نہ رہیں
ساتھ مل بیٹھنے کے لمحے
میسر ہوں نہ ہوں
چلو اک عہد کرتے ہیںب
ھلا کر سبھی تلخ باتیں
نئے سال کی دہلیز پر مسکراہٹوں کے رنگوں سے
"ہیپی سٹارٹنگ” لکھ دیتے ہیں
بیچ کے گیارہ ماہ میں کوئی بچھڑے
تو بھی دل عداوتوں سے پاک ہو
وعدہ کرنے والو!!
کاش کہ اگلے دسمبر میں ہم ساتھ ہوں

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے