تعلیم

نئے سال کا آغاز تعلیمی سال کے طور پر کریں

تحریر: محمد عارف رضا نعمانی مصباحی
ایڈیٹر:پیام برکات،علی گڑھ

یوں تو زندگی سال بہ سال اختتام پذیرہو رہی ہے۔ہر سال ماحو ل معاشرے اور لوگوں کے رہن سہن میں تبدیلیاں واقع ہوتی رہی ہیں۔ہر سال کچھ نہ کچھ میٹھی اور تلخ یادیں چھوڑکر جاتا ہے لیکن رواں سال کی تلخیاں شاید ہی کوئی بھول پائے۔اتنے زخم دیے کہ جانے کب مندمل ہوں۔کووڈ۱۹کی وجہ سے جو معاشی اور تعلیمی گراوٹ آئی ہے وہ جگ ظاہر ہے۔لاکھوں کروڑوں لوگ بے روزگار ہو گئے۔ایک سال ہونے کو ہیں تعلیمی ادارے بند ہیں۔بچوں کے گھر بیٹھنے سے ان کا تعلیم سے رشتہ بہت کمزور ہو چکا ہے۔یہ اتنا بڑا نقصا ن ہے جس کی بھرپائی بہت مشکل ہے۔
اب نئے سال کی آمد پر اہل وطن سے گزارش ہے کہ تعلیم کے فروغ کے لیے کمر بستہ ہوجائیں۔جتنا نقصان ہوا ہے اس کی بھرپائی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔جو ادارے بند ہو گئے ہیں ان کو دوبارہ کھولا جائے اور جو محدود پیمانے پر چل رہے ہیں ان کے دائرہ کار کو وسعت دیں۔جو امداد عوام کی مدد سے چلتے ہیں ان کو بھی زندہ کیا جائے۔فضول رسم ورواج سے بچ کر اپنی محنت کی کمائی کو صحیح کاموں میں لگائیں۔جو طلبہ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کی تعلیمی ضروریات کی طرف بھی توجہ دیں تاکہ وہ تعلیمی میدان میں آگے بڑھ کر ملک و ملت کے کام آسکیں۔خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ کے تعلیمی نعرے (آدھی روٹی کھائیے،بچوں کو پڑھائیے)پر عمل کریں۔دوسروں کے اندر بھی تعلیمی فکر بیدار کرنے کا کام کریں۔جگہ جگہ تعلیم کے فروغ کے لیے تعلیمی بیداری پروگرامز منعقد کیے جائیں۔
میری گزارش ہے کہ۳۱ دسمبر اور یکم جنوری کو لغویات سے بچتے ہوئے گزاریں۔یوں تو ایک مسلمان کوگناہ کے کاموں سے ہر وقت بچنا ہے لیکن ان دنوں جب خوب فحاشی کے بازار گر م ہوتے ہیں تو رب کی ناراضی کے کاموں سے خاص طور سے بچیں اور آنے والے سال کا استقبال تعلیمی سال بنانے کے عہدکے ساتھ کریں۔مولیٰ تعالیٰ عمل خیر کی توفیق دے،آمین

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے