مکرمی! سلام مسنون
اس دور پرفتن اور بیدینی میں علماء ائمہ حفاظ و ہمدرد دین و ملت کو آپس میں مل کر دین و سنیت اور فلاح و بہبود کیلیئے کام کرنے کی سخت ضرورت ہے
اور ساتھ ہی ساتھ ایک دوسری کی عزت اس کے شایان شان کیساتھ کرنے اشد ضرورت ہے
کسی کو حقیر یا حقارت کی نظر سے نہ دیکھیں
بلکہ اپنے کو سب سے کمتر اور کمزور سمجھیں
نام نمود اور ریا کاری والا کام سے بچیں کیونکہ اللہ تعالیٰ سب جانتاہے اللہ دلوں کے راز کو چھپی اور پوشیدہ ظاہر و باطن حال و قال کو بھی ہر وقت جانتا ہے
ہمارے علماء و ائمہ اصلاح معاشرہ سے متعلق ہفتہ وارہ پروگرام کا اہتمام کریں اور کرائیں
اور نوجوان جو دین سے دور اور غلط و خلاف شرع کاموں میں مبتلا او ر ملوث ہیں کو حکمت عملی اور حسن وسلوک کیساتھ
اصلاح کی کوشش کریں
مدارس عربیہ اسلامیہ مساجد کے ہمارے امام حضرات اپنے اپنے حساب سے
اپنے علاقوں کے لوگوں کو دین و شریعت سے روشناس کرانے کی کوشش کرتے ر ہیں
ہمارے سارے پیروں کے مرید جیسے قادری ۔ چشتی ۔ نقشبندی ۔ سہر وردی ۔ برکاتی رضوی نوری واسطی وارثی اشرفی جیلانی رحمانی ریحانی شرافتی وامقی رزاقی نظامی فردوسی
شہبازی سلطانی عارفی
رفیقی بقائی صمدی خادمی مخدرمی سبحانی وغیرہم مرید ایک دوسرے پیروں کے مریدوں کی عزت و احترام کریں
یہی بانی اسلام ﷺ کی تعلیم ہے ۔ لیس منا من لم یرحم علی صغیرنا ولم یوقر علی کبیرنا ۔ ترجمہ وہ شخص مجھ سے نہیں جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہ کرے اور جو بڑوں کی عزت نہ کریں وہ میرے راستےپر نہیں ۔
اس لیئے اس وقت سب کو آپس میں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے
اور سرور کائنات ﷺ کی سنت و صحابہ کے ارشادات عالیہ اولیائے کرام کے ملفوظات پر عمل کرنے کی سخت ضرورت ہے۔
حقیر و فقیر محمد تیسیر الدین تحسین رضاقادری
استاذ دارالعلوم ضیائے مصطفیٰ کان پور
امام مسجد عزیز فاطمہ سول لائن کان پور
9838099786