اشتہارات

مناقب سیدنا احمد کبیر رفاعی قدس سرہ کا حصہ بنیں!

معزز ومکرم قارئین وصارفین ۔۔۔۔۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

قطب الاقطاب، غوث الاغیاث حضور سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی علیہ الرحمۃ والرضوان کے ہم عصر اکابر اولیاے کرام میں ایک نمایاں نام حضرت الشیخ العارف باللہ الغوث الثقلین محی الحق والشرع سلطان العارفین سیدنا شیخ احمد کبیر رفاعی قدس سرہ کا ہے۔ جن کی ولادت باسعادت یکم رجب المرجب 512 ہجری میں ملک عراق کے شہر ام عبیدہ میں ہوئی۔ وقت کے اجلہ اولیاے عظام میں آپ کا شمار ہوتا تھا بلکہ خود قطب وقت حضور غوث اعظم رضی اللہ عنہ آپ سے الفت ومحبت فرماتے تھے۔ نصف صدی تک آپ نے تبلیغ دین اسلام کے لیے بڑی عرق ریزی کی زندگی گزار کر 578 ہجری میں اس دار فانی کو الوداع کہا۔ آپ کی آخری آرام گاہ ام عبیدہ عراق کی مشہور زیارت گاہوں میں سے ایک ہے۔
آپ کا عرس مبارک 22جمادی الاول کو عالمی پیمانہ پر منایا جاتا ہے، امسال یہ مبارک تاریخ 7جنوری 2021 عیسوی کو ہے، جس کی مناسبت سے آپ کا محبوب اردو ویب پورٹل ہماری آواز حضرت والا کی بارگاہ میں قلمی خراج عقیدت پیش کرنے کی سعی کررہا ہے جس میں آپ کا قلمی تعاون درکار ہے۔ لہذا اہل قلم حضرات سے گزارش ہے وہ بھی اس نیک کام میں شریک ہوں اور حضرت امام رفاعی کی گوشہ حیات کی کسی کڑی کو عنوان سخن بناتے ہوئے کچھ رقم فرمائیں اور یکم جنوری سے قبل ہماری آواز کی ای میل آئی۔ڈی۔ یا وہاٹس ایپ پر اپنی تحریر ارسال فرمائیں!


مواد کی فراہمی کے لیے رابطہ کریں:

سید حسام الدین رفاعی (خانقاہ رفاعیہ، بڑودہ گجرات) :9978344822
ہماری آواز دفتر (گورکھ پور) :6388037123 ای میل: hamariaawazurdu@gmail.com

مجوزہ عناوین درج ذیل ہیں۔۔۔۔

ہندوستانی سماج پر تعلیمات رفاعیہ کے اثرات
حضرت رفاعی کا طرز تربیت و اصلاح
حضرت رفاعی کے ملفوظات کا علمی ادبی جائزہ
حضرت سید احمد کبیر رفاعی ایک عظیم داعی و مبلغ
تعلیمات امام سید احمد کبیر رفاعی کی عصری معنویت
حضور سیدنا احمد کبیر رفاعی کا خاندانی پس منظر اور تعارف
حضور سیدنا احمد کبیر رفاعی رضہ اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرت و عظمت
حضرت رفاعی اور جماعت اہل سنت کے عقائد و معمولات
حضرت رفاعی کی زندگی کے اچھوتے پہلو
حضرت رفاعی کی تحریر کے ذریعے دین و سنیت کی اشاعت
تحفظ ناموس رسالت میں حضرت رفاعی کا کردار
حضرت رفاعی کی حیات سے اخلاق حسنہ کے چند نمونے
حضرت رفاعی پر اپنوں و غیروں کا اظہار خیال حضرت رفاعی کے علمی و فکری کارناموں کا جائزہ
حضرت رفاعی اور فرقہ باطلہ کی تردید
ہندوستانی سماج پر تعلیمات رفاعیہ کے اثرات
حضرت رفاعی کا طرز تربیت و اصلاح
حضرت رفاعی کے ملفوظات کا علمی ادبی جائزہ
حضرت سید احمد کبیر رفاعی ایک عظیم داعی و مبلغ
تعلیمات امام سید احمد کبیر رفاعی کی عصری معنویت
حضرت رفاعی کا خاندانی پس منظر اور تعارف
سید احمد کبیر رفاعی کی سیرت و عظمت
سلسلہ رفاعیہ اور مسلک اعلی حضرت
رفاعی شیوخ کی نظر میں اعلی حضرت کی فقہی بصیرت
اعلی حضرت رفاعی شیوخ کی نظر میں
حضرت سید احمد کبیر رفاعی بحیثیت انسان (اوصاف و خصائل)
حضرت سید احمد کبیر رفاعی کا علمی مقام و مرتبہ
حضرت سید احمد کبیر رفاعی رضی اللہ عنہ کی کرامات
حضور سید احمد کبیر رفاعی رضی اللہ تعالی عنہ سے مشائخ طریقت کی عقیدت
برصغیر میں سلسلہ رفاعیہ کب اور کیسے پھیلا؟
ہند میں سلسلہ رفاعیہ سے منسوب اہم شخصیات کون کون سی ہیں؟
سلسلہ رفاعیہ کی ابتدا کب اور کہاں سے ہوئی؟
حضور سید احمد کبیر رفاعی کے روحانی کمالات کے روشن گوشے
حضور سید احمد کبیر رفاعی کا علمی اور روحانی مقام ومرتبہ
حضور سیدنا احمد کبیر رفاعی کا انداز تعلیم و تربیت۔۔۔!!!
ہندوستان میں سلسلہ رفاعیہ کی ابتدا کب اور کہاں سے ہوئی؟

نوٹ: مندرجہ بالا جملہ عناوین پر وافر مقدار میں مواد موجود ہیں ، اردو کے علاوہ عربی، فارسی وغیرہ میں بھی مواد دستاب ہے، عنوان کا انتخاب فرمائیں اور مواد کے لیے رابطہ فرمائیں: 9978344822، 6388037123

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے