میرا روڈ: ہماری آواز(ساجد محمود شیخ) 2 جنوری// جماعتِ اسلامی کی میراروڈ شاخ نے پی ایس ایف (پروفیشنل سالیڈریٹی فورم ) کے مالی تعاون سے سولہ یتیم بچوں سمیت اٹھارہ یتیم بچوں میں اسکول فیس کے چیک کی تقسیم کی ۔ پی ایس ایف پروفیشنل مسلم نوجوانوں کی ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے ۔ اسکول فیس کے لئے چیک تقسیم کرنے کی یہ دوسری قسط تھی ۔ پہلی قسط پہلے ششماہی میں تقسیم کی گئی تھی ۔ چھ ہزار روپئے کے اٹھارہ چیک تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر پی ایس ایف کے نمائندے جناب مدثر صاحب نے طلبہ کے سرپرستوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایف کی یہ کوشش اس لئے ہے کہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہ جائے اس لئے یتیم اور دوسرے ضرورت مند طلبہ میں اسکول فیس کے لئے یہ چیک تقسیم کئے جا رہے ہیں ۔ انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سرپرست اپنے بچوں کا تعلیمی معیار بلند کرنے کی کوشش کریں ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی پالگھر ضلع کے ناظمِ ضلع جناب باقر علی صاحب نے سرپرستوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہمیں بچوں کی صحیح تربیت پر بھی دھیان دینا چاہئے ۔ واضح رہے کہ جماعتِ اسلامی میراروڈ سال بھر میں پینتیس یتیم بچوں کی اسکول فیس کے لئے کوشش کرتی ہے ۔اپنے مقامی بیت المال سے جو ہوسکے مدد کرنے کے ساتھ ساتھ دوسری غیر سرکاری تنظیموں،مثلاً پی ایس ایف ممبئی, ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن نئی دہلی اور مقامی اہلِ خیر حضرات کا تعاون حاصل کرتی ہے ۔
متعلقہ مضامین
یہ مدرسہ ہے تیرا میکدہ نہیں ساقی
از قلم: محمد ایوب مظہر نظامیصدر مدرس: دارلعلوم غریب نواز طیب پور، کشن گنج (بہار) کسی شاعر نے کبھی شوق نیاز مندی میں کہاں تھا، یہ مدرسہ ہے تیرا میکدہ نہیں ساقی!یہاں کی خاک سے انسان بنائے جاتے ہیں! شاعر کی نوک قلم سے حقیقت کا یہ برملا اظہار اس کی شاعرانہ تاریخ کا ایک […]
البرکات پبلک اسکول علی گڑھ میں سیرت النبی مقابلے کا شاندار انعقاد
علی گڑھ: 28 اکتوبریہ مقابلہ بچوں کی زندگی میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت داخل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے. سید محمد امان میاں قادری. (علی گڑھ28/اکتوبر، امجدی) علی گڑھ کی عظیم دانشگاہ البرکات ایجوکیشنل سوسائٹی میں البرکات سیرت کمیٹی کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی مختلف نوعیت کے […]
قلم سےقوموں کی تقدیر لکھی جاتی ہے
از قلم۔محمد معین الدین قادریمقام وپوسٹ پکری آراضی، ضلع سنت کبیر نگر قلم سے قوموں کی تقدیریں لکھی جاتی ہیں -اگر لکھنے والے کسی غلط بات کی حمایت ایک مد ت تک کرتے ہیں تو آنے والی نسل اُس غلط بات کو کئی مدتوں تک صحیح تسلیم کرتی ہے اس کی جیتی جاگتی مثال تاریخ […]