تعلیم

جماعت اسلامی میراروڈ اور پی۔ایس۔ایف۔ کی جانب سے ضرورت مند طلبہ میں اسکول فیس کے لیے چیک کی تقسیم

میرا روڈ: ہماری آواز(ساجد محمود شیخ) 2 جنوری// جماعتِ اسلامی کی میراروڈ شاخ نے  پی ایس ایف (پروفیشنل سالیڈریٹی فورم ) کے مالی تعاون سے سولہ یتیم بچوں سمیت اٹھارہ یتیم بچوں میں اسکول فیس کے چیک کی تقسیم کی ۔ پی ایس ایف پروفیشنل مسلم نوجوانوں کی ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے ۔  اسکول فیس کے لئے چیک تقسیم کرنے کی یہ دوسری قسط تھی ۔ پہلی قسط پہلے ششماہی میں تقسیم کی گئی تھی ۔ چھ ہزار روپئے کے اٹھارہ چیک تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر پی ایس ایف کے نمائندے جناب مدثر صاحب نے طلبہ کے سرپرستوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایف کی یہ کوشش اس لئے ہے کہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہ جائے اس لئے یتیم اور دوسرے ضرورت مند طلبہ میں اسکول فیس کے لئے یہ چیک تقسیم کئے جا رہے ہیں ۔ انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سرپرست اپنے بچوں کا تعلیمی معیار بلند کرنے کی کوشش کریں ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی پالگھر ضلع کے ناظمِ ضلع جناب باقر علی صاحب نے سرپرستوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہمیں بچوں کی صحیح تربیت پر بھی دھیان دینا چاہئے ۔ واضح رہے کہ جماعتِ اسلامی میراروڈ سال بھر میں پینتیس یتیم بچوں کی اسکول فیس کے لئے کوشش کرتی ہے ۔اپنے مقامی بیت المال سے جو ہوسکے مدد کرنے کے ساتھ ساتھ دوسری غیر سرکاری تنظیموں،مثلاً پی ایس ایف ممبئی, ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن نئی دہلی اور مقامی اہلِ خیر حضرات کا تعاون حاصل کرتی ہے ۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے