بعد فجر واٹس ایپ گروپ پر نظریں دوڑانے کامعمول ہے،روزانہ کی طرح وہی دردوغم کی خبریں،جوکہ اپنے اپنے حلقہ احباب کومغموم کرتی ، بلکتی آنسوبہاتی ،اور اپنے دامن سے متعلقین ومحبین کے آنسوپوچھتی،عزیزواقارب کوصبرکی تلقین کرتی،دیکھائی دیتی،مگر آج ایسے بلندقامت شخصیت کے اٹھنے کی خبر موصول ہوئی ،جس سے اک جہان رنجیدہ وسوگوار ہوگیا،شاید فرشتہ اجل نے سیمانچل کی سرزمین پر پاﺅں پسارے ہوئے ہیں ،اورطئے کرلیاہے کہ ایک ایک کرکے تمام شاہین صفات دنیائے علوم وفنون ،اورتبیغ وارشاد کی موقرہستیوں کوجام اجل پلاکرہی دم لیں گے۔
پہلے کنزالدقائق مفتی حسن منظر قدیری ،پھرفقیہ اہل سنت مفتی آل مصطفے مصباحی،رحمھم اللہ تعالی اورآج بروز جمعہ مورخہ 30 رجب المرجب 1443ھ مطابق/4 مارچ 2022ءکوپروفیسر معقولات ومنقولات ،امام المنطق والفلسفہ،خطیب شہیر،مصلح قوم وملت حضرت علامہ ومولانا مفتی محمد مظفرحسین رضوی ناظم تعلیمات دارالعلوم تنظیم المسلمین بائسی پورنیہ بہار،رضائے الہی سے قضافرماگئے،اناللہ واناالیہ راجعون۔
یقیناآپ کادنیائے فانی سے چلے جانابذات خود آپ کے لئے مبارک ومسعودہے،مگر ان کے پیچھے رہنے والوں کے لئے باعث عبرت ہے۔ آپ نے زیرزمین دفن ہوکر زمین کی خلاکوتوپرکردیامگر آفاق عالم میں جو علمی خلا پیداہوگئی،اسے پاٹنااب ممکن نہں۔ رہا۔
بہاروبنگال کی سنگم میں آباد دارالعلوم نصیریہ بہورحسین پورتھانہ ہرشچندرپور ضلع مالدہ مغربی بنگال میں حقیر تدریسی خدمت پرمامور تھا،2006ءکی بات ہے ، اس کے ایک سالانہ اجلاس میں آپ اورنبیرہ اعلی حضرت تاج السنة علامہ توصیف رضاخان بریلی شریف بھی مدعوتھے، احاطے میں اسٹیج سجاتھا،آپ کی گھنگھرج، نکتہ آفرینی،تقریرکا آغازہوا،حضور تاج السنة تیارہوکر رونق اسٹیج ہوئے،ایک گھنٹے کی خطابت سماعت فرمائی ،گنہ گارآنکھوں نے وہ منظر دیکھا،حضور تاج السنة اختتام تقریر پر کھڑے ہوکر نہ صرف گلے لگایاتھا،بلکہ ،،امام المنظق ،،کے لقب سے ملقب بھی فرمایا،اور مائک لیکر فرمایاکہ پورنیہ کی سرزمین میں ایک اور مولانامظفر ہیں،وہ امام علم وفن ہیں،اوریہ امام المنطق ہیں۔
اللہ تعالی مولاناکی مغفرت وبخشش فرمائے،قرب خاص میں جگہ عطافرمائے،متعلقین ومحبین کو صبرجمیل عطافرمائے۔ آمین بجاہ النبی سیدالمعصومین ﷺ
ایک رنجیدہ وسوگوار قلم
محمدساجدرضاقادری رضوی
بانی :تحریک فیضان لوح وقلم جگناتھ پور سنکولہ آبادپور بارسوئی کٹیہار
ورکن انجمن اشاعت الشریعہ قاضی ٹولہ چوک آبادپور بارسوئی کٹیہار بہار
مقیم حال
کاٹے پلی پٹلم وایابانسواڑہ ضلع کاماریڈی تلنگانہ
بروز جمعہ بوقت صبح 09/05منٹ