دل مضطرب اور آنکھیں نم ہیں آہ … ایک حادثۂ جانکاہ میں ہماری جماعت کےممتاز عالم ومفتی، ماہر مدرس،عظیم خطیب، باکمال شاعر و قلمکار، جامع معقول و منقول، خلیفۂ تاج الشریعہ حضرت علامہ مفتی نظام الدین نوری استاذ جامعہ فیض الرسول براؤں شریف اور انکے بیٹے مولانا انوار کا انتقال ہوگیا انا للہ وانا الیہ راجعون، اللہ عزوجل انکے درجات بلند فرمائے اور جملہ اقربا کو صبر جمیل بخشے … آمین
اک اور ستارہ ٹوٹ گیا
ساتھ اُس کا ہمارا ٹوٹ گیا
ہے درد فراقِ نظام الدیں
دل کے ہوکے دوپارہ ٹوٹ گیا
رخصت نہ ہوئ وہ ذات فقط
شفقت کا ادارہ ٹوٹ گیا
ہمراہِ پدر ، بازو تھامے
بیٹا بھی سِدھارا ٹوٹ گیا
افسردہ ہے باغِ اہلسنن
بہتا ہوا دھارا ٹوٹ گیا
کتنوں کی تمنائیں اجڑِیں
کتنوں کا سہارا ٹوٹ گیا
گلشن میں جو اُن سے رونق تھی
وہ منظر سارا ٹوٹ گیا
سب رنگ ہیں رب کی مرضی کے
جیتا کوئ ہارا ، ٹوٹ گیا
ہم کو ہے فریدی بیحد غم
وہ فن کا منارا ٹوٹ گیا
شریک غم ،، فریدی صدیقی مصباحی مسقط عمان
وصال 22 شوال المکرم 1443ھ 24 مئی 2022ع سہ شنبہ