از قلم: شیخ عسکری رضوی بنارسی 7856932585
ہر کوئی کہہ رہا ہے بریلی چلو
بابِ رحمت کُھلا ہے بریلی چلو
ہر طرف سے یہی آ رہی ہے صدا
یومِ عرس رضا ہے بریلی چلو
جس نے عشق نبی میں گزاری حیات
ہاں! وہ میرا رضا ہے بریلی چلو
حامد و مصطفیٰ فخر ازہر کا بھی
فیض جاری سدا ہے بریلی چلو
عشق والفت ہیں کہتے کِسے مومنو
گر تمہیں دیکھنا ہے بریلی چلو
روضہ احمد رضا خان کا سُنّیو!
رشک جنت بنا ہے بریلی چلو
اعلیٰ حضرت کا دیوان پڑھتے ہوئے
عسکری جا رہا ہے بریلی چلو