انتقال و تعزیت

نیر فلک خطابت نہیں رہیں !!!

آج علی الصبح پیکر اخلاص ومحبت حضرت علامہ مولانا علی حسن علوی ازہری کے ذریعے یہ خبر ملی کہ جامع معقول ومنقول نیر فلک خطابت ماہر علوم درسیات حضرت علامہ مولانا الحاج مفتی نظام الدین احمد نوری صاحب قبلہ دام‌ظلہ العالی اور آپ کے صاحبزادے کا انتقال ہوگیا ہے فورا انا للہ و انا الیہ رجعون پڑھا اور اللہ تبارک وتعالی کی بارگاہ میں ان کے مغفرت کی دعا مانگی کہ پروردگار عالم نبی اور آل نبی کے صدقے میں ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے یقینا مفتی صاحب قبلہ جماعت اہلسنت کے ایک عظیم خطیب مسلک اعلی حضرت کے ایک عظیم داعی درس وتدریس میں ایک باکمال مدرس تصنیف و تالیف میں یکتائے بے مثال شعر و شاعری میں عشق رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ کی خوشبو بدرجہ اتم موجود تھی میں جب کبھی آپ کو آواز دیتا فوراً حاضر ہوتے یا فون سے رابطہ قائم کرتے کہ بابو نظام ان شاءاللہ عزوجل میں براؤں شریف سے واپسی میں آپ سے ملتا ہوں خیر پروردگار عالم آپ کی مغفرت فرمائے اور آپ کے درجات بلند فرمائے اور آپ کے گھر والوں کو بلخصوص مفتی فیض الرسول حضرت علامہ مولانا مفتی شہاب الدین نوری کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین بجاہ سید المرسلین۔

شریک غم نظام احمد قادری مصباحی
بانی تحریک پیغام انسانیت انڈیا وصدر رضا اکیڈمی شاخ مہراج گنج

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے