حضرت مولانا الحاج مفتی نظام الدین احمد نوری صاحب ( رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ) استاذ دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف اور ان کے جواں سال عالم دین,صاحبزادے کے انتقال پر ملال کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا ہے-
یہ سانحہ، جماعت اہل سنت، بالخصوص دارلعلوم اہل سنت فیض الرسول براؤں شریف کے لئے ایک عظیم خسارہ ہے ،حضرت مفتی صاحب نہایت منکسر المزاج ،بااخلاق اورعلم وہنر کے قدر دان تھے-
اللہ تعالی حضرت مفتی صاحب نوراللہ مرقدہ اور ان کے صاحبزادے کی بے حساب مغفرت فرمائے اور پسماندگان کے ساتھ ساتھ دار العلوم فیض الرسول کے جملہ اساتذہ,تلامذہ اور متعلقین ومحبین کو صبر جمیل و اجرجزیل عطا فرمائے۔
آمین یارب العالمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم۔
۔۔۔۔۔۔۔شریک غم۔۔۔۔۔۔۔
عبد الحفیظ عفی عنہ جامعہ اشرفیہ مبارک پور