انتقال و تعزیت

حضرت مفتی نظام الدین نوری کا انتقال ملت اسلامیہ کے لیے عظیم خسارہ

دارالعلوم اہل سنت فیض الرسول براؤن شریف کے لائق فرزند اور موقر استاذ اہل سنت والجماعت کے نایاب خطیب اور خلیفہ تاج الشریعہ اپنے وقت بہترین مصنف اور قلمکار جامع معقول ومنقول فاضل فیض الرسول حضرت علامہ الحاج مفتی محمد نظام الدین رضوی کا آج صبح ایک سڑک حادثے میں انتقال ہوگیا آپ براؤن شریف جارہے تھے گاڑی آپ کے صاحبزادے چلارہے ایک ٹرک سے ٹکر کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ٹکراؤ اتنا تیز تھا کہ آپ کے گاڑی کے آگے کا حصہ مکمل تباہ ہوگیا ہے۔
حضرت مفتی صاحب قبلہ نہایت ہی خلیق ملنسار علم وادب کے تاجدار اور مسلک اعلی حضرت کے سچے ترجمان تھے پروردگار دگار عالم نے حضرت مفتی صاحب کو متعدد خوبیوں سے نوازا تھا آپ اپنے زمانے کے ممتاز ناظم اجلاس رہ چکے ہیں خطابت میں تو آج کے دور میں آپ اپنی مثال آپ تھے چاہے جیسا مجمع ہو تھوڑی ہی دیر میں آپ اس کو کنٹرول میں‌لےلیتے آپ کی تقریر اس‌قدر دلپزیر ہوتی تھی کہ ہر کوئی آپ سے متاثر ہو جاتا
درسگاہ کی دنیا میں آپ مسند تدریس کے بے تاج بادشاہ تھے پڑھانے کا ایسا ملکہ حاصل تھا تھا کہ ہر طالب علم مطمئن ہوکر اٹھتا اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ آپ بدر ملت حضرت علامہ بدرالدین علیہ الرحمہ حضرت علامہ عبد المصطفی اعظمی علیہ الرحمہ فقیہ ملت حضرت علامہ مفتی جلاالدین علیہ الرحمہ جیسی مقتدر ہستیوں کی درسگاہ کے فیض یافتہ اور تربیت یافتہ تھے مہمان نوازی علماء نوازی اور خوردہ نوازی میں آپ ممتاز تھے۔

آپ ضلع مہراجگج یوپی کے ایک پچھڑہ ہوا علاقہ پھریندہ تحصیل کے موضع بڑھری میں پیدا ہوۓ اور اعلی تعلیم دارالعلوم اہل سنت فیض الرسول براؤں شریف ضلع سدھارتھ نگر میں حاصل کی اور ایک زمانے سے اپنے مادر علمی ہی میں رہ کر اسلام وسنیت کی خدمت انجام دے رہے ہیں
آپ حضور مفتی اعظم ہند کے مرید صادق اور حضور تاج الشریعہ کے خلیفہ اور گلشن شعیب الاولیاء دارالعلوم فیض الرسول براؤن شریف کے قابل فخر اور لائق رشک فرزند رہے آپ کا وصال پر ملال ملت اسلامیہ کے لیے عظیم خسارہ ہے آپ کے انتقال پر ملال پر پیر طریقت نبیرہ خطیب البراہین حضرت علامہ الحاج محمد سعید صاحب قبلہ نظامی مہتمم دارالعلوم اہل سنت غوثیہ نظامیہ حسنی بانس کھور کلاں ضلع بستی اور حضرت مولانا زین العابدین نظامی پرنسپل دارالعلوم اہل سنت غوثیہ نظامیہ حسنی بانس کھور کلاں ضلع بستی نے گھرے دکھ کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ حضرت مفتی صاحب قبلہ ہمارے اکابر ین میں سے تھے پوری زندگی انہونے اسلام وسنیت کی آبیاری اور مسلک اعلی حضرت کے فروغ کے لیے گزار دی آپ کا انتقال اہل سنت والجماعت کے لیے عظیم خسارہ ہے
پروردگار عالم حضرت مفتی صاحب قبلہ کے درجات کو بلند فر‌ماے اور ہم لوگوں کو آپ کا نعم البدل عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

سوگوار: مولانا محمد طاہرالقادری نظامی مصباحی
شیخ الحدیث دارالعلوم اہل سنت غوثیہ نظامیہ حسنی بانس کھور کلاں ضلع بستی یوپی

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے