نعت رسول

نعت شریف: طیبہ نگر کو دیکھوں تو دل کو قرار ہو

از قلم:شیخ عسکری رضوی بنارسی
7856932585

دل ہی نہیں یہ جان بھی اس پر نثار ہو
طیبہ نگر کو دیکھوں تو دل کو قرار ہو

جب روح میری تن سے جدا ہو شہ امم
اس دم نظر میں تیرا مقدس دیار ہو

محشر کے روز نعت کے صدقے میں یا خدا
ان کے ثناگروں میں ہمارا شمار ہو

بخشش مری کرانا تو میدان حشر میں
جس دم خدا کے آگے یہ عصیاں شعار ہو

اتنی سی آرزو ہے کہ میری نگاہ میں
پیارے رسولِ پاک کا پیارا دیار ہو

خلد بریں میں جائے گا وہ جھومتا ہوا
سرکار کے غلاموں میں جو بھی شمار ہو

سرکارِ غوث پاک کے صدقے میں ہے دعا
اطوار میں مرے بھی خدایا سدھار ہو

احمد رضا کے در سے ہمیں یہ ملا سبق
جو ان کا ہے اسی سے ملا دل کا تار ہو

لب پر ہے بزمِ مشق سخن کے لیے دعا
حاصل جہان میں اسے عِزّو وقار ہو

دیدار ان کا ہوگا تجھے عسکری اگر
ہر وقت دیکھنے کا نگہ میں خمار ہو