گورکھ پور: 16 مارچ
مدرسہ حسینیہ دیوان بازار گورکھ پور میں جلسہ دستار بندی کا پروگرام کل دیر رات اختتام پزیر ہوا جہاں 10 بچوں کی دستار بندی ہوئی جن میں 6 بچوں کو عالم دین کی دستار و سند سے نوازا گیا اور 4 نے حفظ قرآن کی سند و دستار حاصل کی۔ اس موقع پر ان فارغین کو بے شمار تحفے پیش کیے گئے۔ خاص کر غوث اعظم فاؤنڈیشن(جے پور) کی جانب سے قیمتی تحائف پیش کیے گئے۔ غوث اعظم فاؤنڈیشن کے رجسٹرڈ قاضی(براے شہر گولا بازار گورکھ پور) مفتی و قاضی محمد شعیب رضا نظامی فیضی نے اس موقع پر سبھی فارغین کو خود کی تصنیف کردہ علمی و فنی کتاب "فیض النحو” بطور تحفہ دیا اور خوب دعاؤں سے نواز۔ کہ سبھی فارغین دین متین کی خوب خوب خدمت کریں!