محمد شوقین نواز شوق فریدی
خانقاہ فریدیہ جوگیا شریف کھگڑیا بہار انڈیا
مناؤ خوشیاں مناؤ شب برات آئی
گھروں کو اپنے سجاؤ شب برات آئی
گناہ گارو گناہوں سے کرکے توبہ تم
خدا کو اپنے مناؤ شب برات آئی
اے غم کے مارو اگر چاہیے تمہیں راحت
جھکاؤ سر کو جھکاؤ شب برات آئی
خطا معاف کرالو خدا سے اور خود کو
عذاب رب سے بچاؤ شب برات آئی
وصال کر جو گئے ہیں تم ان کے ناموں پر
خدا کا ذکر کراؤ شب برات آئی
اویس قرنی کی دل میں اگر محبت ہے
نیاز ان کی دلاؤ شب برات آئی
سنا کے شوق فریدی نبی کی نعتیں تم
نصیبہ اپنا جگاؤ شب برات آئی