رمضان المبارک

رمضان کریم کا مقدس مہینہ مبارک ہو

از قلم: محمد شہباز عالم
مدرس: دارالعلوم اہل سنت انوار العلوم بھگوان پور بنارس یوپی

اللہ رب العزت کا بہت بڑا احسان ہے کہ اس نے ہمیں رمضان کا مبارک مہینہ مرحمت فرمایا اور اس متبرک مہینہ کی رحمتوں اور نعمتوں سے مستفیض ہونے کا موقع عنایت فرمایا اور مفسرین نے اپنی کتابوں میں اس ماہ مبارک کے کل چار نام بیان کیے ہیں ۱)ماہ رمضان ۲) ماہ صبر ۳) ماہ مواسات ۴) ماہ وسعت رزق ۔ روزہ صبر ہے جس کی جزا رب ہے اور وہ اسی مہینہ میں رکھا جاتا ہے اس لیے اسے ماہ صبر کہتے ہیں ،مواسات کے معنی ہیں بھلائی کرنا جو اس مہینہ میں سارے مسلمانوں سے خاص کر اہل قرابت سے بھلائی کرنا زیادہ ثواب ہے اس لیے اسے ماہ مواسات کہتے ہیں ۔اس میں رزق کی فراخی بھی ہوتی ہے کہ غریب بھی نعمتیں کھا لیتے ہیں اسی لیے اس کا نام ماہ وسعت رزق ہے ۔ دیگر اسلامی مہینوں کے مقابلہ میں رمضان المبارک میں کئ طرح کی خوشیاں دکھائی پڑتی ہیں معاشرہ میں ہر طرف ایک مذہبی رنگ سا بکھرا ہوا نظر آتا ہے گہما گہمی کا ماحول ہوتا ہے ہمارے گھر کافی حد تک اسلامی تہذیب کا نمونہ بن جاتے ہیں ۔گھروں میں تلاوت قرآن مجید اور نعت و منقبت کی صدائیں گنجنے لگتی ہے خواتین بھی نمازوں ازکار وظائف کی پابندی کرتی ہیں خالی اوقات میں تسبیحات کا ورد حرز زبان ہوتا ہے بری عادتوں خاص کر جھوٹ، چغل خوری، غربت، فحش کلامی ،گالی گلوج وغیرہ پر قابو پانے کی بہت حد تک کوشش کی جاتی ہے حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے طبقہ امراء غرباء مساکین پر زکوۃ و صدقات تصدق کرتے ہیں ان کی بڑے پیمانے پر امداد کی جاتی ہے عام طور پر ہرشخص اپنے مسلمان بھائی کی خیر خواہی کرتا دکھائی دیتا ہے افطار کے وقت ہمارے دسترخوان کشادہ ہو جاتے ہیں پڑے پیمانے پر اجتماعی افطار کا انتظام کیا جاتا ہے جس کے ذریعے لوگ انواع و اقسام کی نعمتوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں پڑوسیوں کو بھی افطار کے وقت پھل اور دیگر کھانے دیے جاتے ہیں رمضان المبارک کی سب سے منفرد عبادت روزہ ہیں روزہ رکھنے کی بے پناہ فضیلتیں ہیں جب کہ بلا وجہ شرعی روزہ ترک کرنے پر وعیدیں بھی خوفناک ہیں روزہ کی لا زوال اہمیت اس حدیث قدسی سے واضح ہو جاتی ہے رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی فرماتا ہے ( أصوم لى وانا اجرى به ) یعنی روزہ میرے لیے ہے اور اس کی جزا میں خود ہوں ۔ رب قدیر کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ہم سب کو روزہ رکھنے کی طاقت دے اور ہمیں اس مبارک مہینہ کی برکتوں اور نعمتوں سے مالا مال عطا فرمائیں۔ آمین

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com