مذہبی مضامین

رزق میں برکت کے نبوی وظائف

تحریر: محمد عاصم القادری
البرکات اسلامک علی گڑھ

وَمَن یَتّقِ اللہ یَجعَلّہ مَخرجاً وَّیَرزقہ من حیث لا یحتسب( پارہ ،۲۸، سور ئہ طلاق،۲۔۳)
ترجمہ: اور جو اللہ پر بھروسہ کرتا ہے،اللہ تعالیٰ اس کو ایسی جگہ سے رزق عطا فرماتا ہے،جہاں سے اس کو گمان بھی نہیں ہوتا ہے۔ (القرآ ن الکریم)
آج کل ہم جن حالات سے گذر رہے ہیں ،اس کو بیان نہیں کیا جاسکتا ہے،ہر جانب سے تکالیف کا انبار لگاہوا ہے ،انہی تکلیف وپریشانی میں سے ایک تنگئے رزق کی دقت ہے،اگر ہم پورے معاشرے کا جائزہ لیںگے تو ہمیں پتا چلے گاکہ دن بدن لوگوں کے رزق میں بے برکتی بڑھتی جارہی ہے،اور اس کے ضامن در اصل ہم خود ہیں ۔
سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ اس سے کیسے بچاجائے ، تنگئے رزق سے کیسے چھٹکاراپایاجاے،قرآنِ پاک میں اللہ تبارک وتعالیٰ نے مختلف مقامات پرارشاد فرمایا ہے ، انہی میں سے ایک جگہ یہ ہے
اسی طرح سرکارِ دوعالم حضرت محمد ﷺنے مختلف مقامات پررزق میں برکت کے وظائف بیان کئے ہیں۔
(۱) امام طبرانی نے ـ’’ المعجم الاوسط‘‘ میں حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے،کہ حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا :
جس کے گناہ کثیر ہوجائیں تو اسے چاہیے کہ ’’استغفار‘‘کی کثرت کرے اورجس شخص کا رزق تنگ ہوجائے تو اسے چاہیے کہ کثرت سے ـــ’’لا حول ولا قوۃاِلا با للہــ‘‘پڑھے۔
(۲)امام ابوعبید اپنی کتاب ’’فضائل القرآن‘‘ میں امام بیہقی’’شعب الایمان‘‘ میں حضرت ِ ابنِ مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضور نبی اکرم ﷺ کو ارشاد فرماتے سناہے:جو ہررات ’’سورہ واقعہ‘‘ کی تلاوت کرے گا اسے کبھی فاقہ کرنے کی نوبت نہیں پڑے گی،مذکورہ احادیثِ طیبہ سے معلوم ہواکہ جو شخص اس پر عمل کرے گااس کے گھر میں کبھی فاقہ نہیں ہوگا ۔
(۳)اسی طرح امام المستغفری حضرت سیدتنا امِّ سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیںکہ حضور نبی کریم ﷺ نمازِ فجر کے بعد یہ فرمایاکرتے تھے۔
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَسْئَلُکَ عِلْمًا نَافِعًا وَّرِزْقًا طَیِّبًا وَّعَمَلًا مُّتَقَبَّلًا۔
’’اے اللہ بے شک میں تجھ سے نفع دینے والے علم کا سوال کرتا ہوں اور پاکیزہ رزق کا اور ایسے عمل کا جو قبول کرلیا جائے۔‘‘
اس دعا کے تعلق سے حضرت ابوبکر صدّیق رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ مجھ پر ایک بڑا قرضہ تھا،جس کی وجہ سے مجھ کو شرمندگی محسوس ہوتی تھی،(پس اس دعاکو پڑھتے ہوئے)ابھی کچھ ہی عرصہ گزرا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ کو ایک جگہ سے نفع عطا فرمایاتواس میں سے اپناقرضہ اتاردیا۔
اسی طرح دوسرے مقام پرحضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ارشاد فرماتی ہیں ،مجھ پر حضرت اسماء رضی اللہ عنہاکا کچھ قرضہ تھا اور میں اس وجہ سے ان سے شرمندگی محسوس کرتی تھی،پھر میں نے اس دعا کو پڑھنا شروع کیاتو ابھی کچھ ہی عرصہ گزرا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے میراث و صدقہ کے علاوہ سے مجھے رزق عطا فرمایاتواس سے میں نے قرضہ اتاردیا اور اپنے بھائی عبدالرحمن بن ابی بکر کی بیٹی کو اس میں سے تین زیورات بھی بناکردئے لیکن اس کے بعد بھی اس میں سے اچھی خاصی مقدار باقی بچ گئی۔
اس سے پتاچلاکی اگر کوئی شخص فقروفاقہ یا کوئی پریشانی میں مبتلا ہو تو وہ ان وظائف پر پابندی سے عمل کرے اللہ کی ذات سے امیدِقوی ہے کہ اِن شاء اللہ ضرور فائدہ حاصل ہوگا۔
(ماخوذ رزق میں برکت کے نبوی وظائف، امام جلال الدین سیوطی شافعی)

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com