نعت رسول

نعت سرور دوجہاں بقلم سبا

ازقلم: سعدیہ بتول اشرفی (سبا)

مری پیاری بہنو!
بتاؤں میں تم کو

نبی ﷺ سب سے اعلیٰ
نبیﷺ سب سے بالا
نبیﷺ سب سے افضل
نپیﷺ سب سے اکرم
نبیﷺ تاج والے
وہ معراج والے

یہ محبوب رب ہیں
یہ آخر نبیﷺ ہیں
یہ طحہ یہ یٰسں
مزمل مدثر ﷺ
نبیﷺ کی بیاں ہے
مصحف میں نعتیں

نبیﷺ سے محبت کروں میری مانو

نبیﷺ کی محبت خدا کی محبت
نبیﷺ کی اطاعت خدا کی اطاعت
نبی ﷺ کی حمایت خدا کی حمایت
نبیﷺ جس کو چاہیں خدا اس کو چاہے
نبیﷺ جس سے راضی خدا اس سے راضی
نبیﷺ کی جو مرضی خدا کی وہ مرضی
نبیﷺ جیسا چاہیں خدا ویسا چاہے

نبیﷺ کی تمنا پہ قبلہ بدل دے
نبیﷺ کے لئے کردے ٹکڑے قمر کے
نبیﷺ کی دعا پہ وہ سورج کو پلٹے

نبیﷺ کی فضیلت
نبیﷺ کی بلندی
نبیﷺ کے ہی صدقے
تری نوح کی کشتی
نبیﷺ کے ہی صدقے
ہوئ آگ ٹھنڈی

نبیﷺ کو ہیں کرتے شجر بھی سلامی
نبیﷺ کو ہیں کرتے حجر بھی سلامی
نبیﷺ کا ہے کلمہ پڑھا کنکروں نے

لعاب دہن کا بتاؤں میں تم کو

لعاب دہن سے ہوا شیریں کنواں
لعاب دہن سے ہوئ آنکھ اچھی
لعاب دہن سے ہے کھانے میں برکت

نبی ﷺ معجزہ ہیں سراپا خدا کا
نبی کی ہیں انگشت سے چشمے جاری
نبیﷺ کی نگاہوں سے کوئ نہ مخفی
نبیﷺ معجزہ ہیں سراپا خدا کا

سنو میری بہنو!
یہ بھی جان لو تم

دلیلِ خدا ہے یہ ذات محمد ﷺ
حبیب خدا ہے یہ ذات محمد ﷺ

سباؔ کی دعا ہے نبیﷺ کی محبت
عطا سب کو کردے میرے پیارے اللہ

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!